نائب وزیراعلیٰ کی بھٹکل آمد پر تنظیم نے کیابھٹکل کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 11th August 2018, 7:07 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل  :11/ اگست (ایس اؤ نیوز) مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کی جانب سے ریاست کے نائب وزیر اور وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور کی بھٹکل تشریف آوری پر  شہر بھٹکل کے  بنیادی مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ کرنے کے ساتھ ساتھ  اتی کرم ،سی آر زیڈ، یو جی ڈی، بجلی (پاور)، آثار  قدیمہ وغیرہ  جیسے مسائل کو بھی حل کرنےکا مطالبہ  کیا ہے۔

نائب وزیرداخلہ کو میمورنڈم پیش کرتے ہوئے تنظیم جنرل سکریٹری محی الدین الطاف کھروری نے بتایا کہ بھٹکل کے کئی غریب عوام   پچھلے  20/30 سالوں سے 2/3 گنٹہ زمین کو آتی کرم کرتے ہوئے  رہتے آرہے ہیں، مگر محکمہ فوریسٹ کا عملہ ان لوگوں پر ظلم ڈھاتے ہوئے اُن کے مکانات کو زمین بوس کردیتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ  کیا کہ  ایسے بے سہارا لوگوں کو مناسب تحفظ فراہم کیا جائے  اور جن زمینات پر وہ رہتے آرہے ہیں   اُن کو  اکرم سکرم منصوبے کے تحت زمین کا پٹہ دیا جائے۔

الطاف کھروری نے بتایا کہ بھٹکل کے عوام  سی آر زیڈ جیسے مسائل سے بھی پریشان ہیں۔

انہوں نے بھٹکل میں ہاؤسنگ کالونی کی تعمیر کرتے ہوئے غریب، لاچار اور بے سہاروں کو سایہ فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ دیگر اضلاع میں ہر دو تین برسوں میں آشریہ منصوبے کے تحت زمینات کی تقسیم ہوتی رہتی ہے، مگر بھٹکل میں پچھلے 20-30برسوں سے  ایسا کوئی بھی منصوبہ جاری نہیں کیاگیا ہے۔

 میمورنڈم میں لکھا گیا ہے کہ یوجی ڈی زون -2کے ویاٹ ویل کا مسئلہ بھی مقامی عوام کے لئے سردرد بن گیا ہے ۔ سیاسی اثر و رسوخ کے  دباؤ میں نشان زدہ مقام پر ویاٹ ویل کی تعمیر کے بجائے من مانی کئے جانے سے پورا گندہ پانی شرابی ندی میں داخل ہورہاہے ، جس  کے نتیجے میں قریب 700 کنوؤں کا پانی خراب ہوگیا ہے اس سے  عوام کو کافی تکالیف کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔ شہر میں بجلی (پاور ) کا مسئلہ بھی درپیش ہے۔ 110کلو وھاٹس پاور اسٹیشن منظور کئے جانے کے باوجود کام شروع نہیں ہواہے۔ اس سلسلےمیں ضروری اقدام اٹھاکر پاور اسٹیشن کا کام شروع کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

1000سالہ تاریخ رکھنے والے بھٹکل شہر میں کئی گھر خستہ اور بوسیدہ ہوگئے ہیں، ایسے بےشمار گھر ہیں جو کبھی بھی زمین بوس ہوسکتےہیں، ایسے گھروں میں رہنا گویا  جان سے  ہاتھ دھونے کے برابر ہے۔ مگر یہاں محکمہ آثار قدیمہ کے بہانے ان گھروں کی مرمت، درستگی  اور تعمیر کے لئے رکاوٹیں پیدا کی جارہی ہیں۔میمورنڈم میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ یہاں کے   مکینوں کو ان جھمیلوں سے نجات دلا کر اطمینان کی زندگی فراہم کیا جائے۔

میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ شہر بھٹکل میں 70سے 80ہزار کی آبادی بستی ہے ، یہ ایک ترقی یافتہ شہر ہے ، جس کے تحت  بھٹکل کی بلدیہ کو شہری بلدیہ میں منتقل کیا جانا بے حد ضروری ہے تاکہ دیگر ترقی جاتی کاموں کوانجام دینے میں سہولت میسر ہو۔ اس موقع پر تنظیم وفد میں  صدیق ڈی ایف، ایڈوکیٹ  عمران لنکا، کے ایم برہان وغیرہ موجود تھے۔

بھٹکل میں اتی کرم مسئلہ کو لے کر اتی کرم ہوراٹا سمیتی کی طرف سے بھی ڈاکٹر جی پرمیشور کو میمورنڈم سونپا گیا اور آتی کرم ہوراٹا سمیتی کے  راما موگیر نے بھی آتی کرم زمینات پر رہتے آرہے عوام کو  پٹہ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

ڈپٹی وزیراعلیٰ کی بھٹکل آمد کے موقع پر جالی پٹن پنچایت کی طرف سے بھی  میمورنڈم پیش کرتے ہوئے عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کی طرف  توجہ دلائی گئی۔ اس موقع پر جالی پٹن پنچایت کے صدر سید آدم، ممبر بلال قمری وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...

بھٹکل: پی یو سی دوم میں انجمن پی یو کالج(بوائز) کو سائنس اسٹریم میں ملی صد فیصد کامیابی

سکینڈ پی یو سی  سائنس اسٹریم میں  انجمن بوائز پی یو کالج کو صد فیصد کامیابی ملی ہے، اور 61  طلبہ میں سے سبھی 61 طلبہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپال  یوسف کولا  نے دی۔یاد رہے کہ 10 اپریل کو آن لائن کے ذریعے نتائج ظاہر کئے گئے تھے،  لیکن  اب    پی یو  بورڈ  کی طرف سے ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

کیرالہ میں وزیر اعظم مودی کی سیکورٹی کے لئے لگائی گئی رسی میں پھنس کر نوجوان کی موت

وزیر اعظم کی سخت سیکوریٹی کے بارے میں تو سھی جانتے ہوں گے مگر اس سخت سیکوریٹی کی وجہ سے اگر کسی کی جان جانے لگے تو معاملہ تشویشناک ہو جاتا ہے۔ پی ایم مودی  جنوبی ہندوستان کے انتخابی مہم کے تحت دورے پر ہیں جہاں کیرالہ میں ان کی سیکوریٹی کے لیے لگائی رسی میں پھنس کر ایک نوجوان کی ...

کیجریوال کو نہیں ملی سپریم کورٹ سے راحت، عدالت کا جلد سماعت سے انکار

سپریم کورٹ نے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو فوری راحت دینے سے انکار کرتے ہوئے ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف ان کی عرضداشت پر 29 اپریل کو سماعت کی تاریخ طے کی ہے۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے میں ای ڈی کوبھی نوٹس جاری کیا ہے اور اسے 24 اپریل تک جواب دینے کی ہدایت دی ہے۔ سپریم کورٹ میں اروند ...