بھٹکل کے مختلف مسائل کے حل کامطالبہ لے کر تنظیم وفد کی بنگلور ودھان سودھا میں ضلعی انچارج وزیر سے ملاقات

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 4th October 2018, 11:17 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل :4/ اکتوبر(ایس اؤ نیوز) بھٹکل شہر کے مختلف مسائل جیسے زمینات کے نقشہ جات، بجلی سپلائی ، سٹی سروے،شرابی ندی، فاریسٹ اور اتی کرم، ہاؤسنگ بورڈ وغیرہ کے حل کا مطالبہ لے کر مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کا ایک وفد بنگلورو ودھان سودھا میں اترکنڑا ضلع کے نگراں کار وزیر آر وی دیش پانڈے سے  ملاقات کرتے ہوئے  اُنہیں میمورنڈم پیش کیا۔

میمورنڈ م میں بھٹکل کے  کئی ایک مسائل بیان کئے گئے ہیں جن  میں سے کچھ  سنگین مسائل کا تذکرہ کرتے ہوئے موصوف وزیر کو حل کرنے کے لئے افسران کو ہدایات جاری کرنے پر زور دیا  گیاہے۔

وفد کی قیادت کرتے ہوئے تنظیم کے  جنرل سکریٹری محی الدین الطاف کھروری نے وزیرموصوف دیش پانڈے کو بتایا کہ  بھٹکل میں زمینات کے نقشہ جات نہ مل پانے سے عوام کو عمارتوں کی تعمیر کے لئے سخت دشواری  پیش آرہی ہے۔

میمورنڈم میں بتایا گیا ہے  کہ 80برس پرانی نوائط کالونی انگریزوں کے زمانے میں تشکیل دی گئی تھی ، کالونی کی تشکیل کے وقت کاروار کے ڈپوٹی کمشنر نے بہترین منصوبہ بندی کے ذریعے عوام کو پلاٹ تقسیم کئے تھے۔ تب سے لے کرسن 2000تک کے سبھی پلاٹ کو سروے نمبر کے ساتھ  آرٹی سی دی جاتی تھی ۔آرٹی سی کمپیوٹرائزیشن کے وقت اس علاقے یعنی نوائط کالونی کو سروے نمبر 9999دیاگیا ہے۔  عوام جب اس سلسلے میں متعلقہ افسران سے بات کرتے ہیں تو جواب  ملتا ہے کہ  کالونی کا کوئی نقشہ نہیں ہے۔ میمورنڈم میں بتایا گیا ہے کہ متعلقہ افسران نے اس کالونی کا لے آؤٹ پلان کہیں گم کردیا ہے جس کے نتیجے میں عوام اس کی سزا  بھگتنے پر مجبور ہیں۔ اس معالے کو لے کر سیکڑوں مرتبہ اپیلیں دی بھی گئیں تو کوئی فائدہ نظر نہیں آرہاہے۔ عوام کو اپنے مکانات اور عمارتوں کی تعمیر ناممکن ہوگئی ہے اسی کا نتیجہ ہے کہ بھٹکل کی ترقی رک سی گئی ہے۔

شہر میں بجلی کے سنگین مسئلہ کے تعلق سے واضح کیا گیا ہے کہ یہ  بھی ایک سنگین مسئلہ ہے۔ شہر کے لئے 110کلوویاٹ کا پاور اسٹیشن منظور ہونے کے باوجود ابھی تک اس کا کام شروع نہیں ہواہے، پاور اسٹیشن کے لئے محکمہ فاریسٹ زمین فراہم کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔ اس معاملے میں موصوف وزیر مداخلت کرتے ہوئے زمین منظور کروائیں تو بجلی کا مسئلہ حل ہوسکتاہے۔ اسی طرح سٹی سروے کا مسئلہ پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ چونکہ شہر کی بے شمار زمینات کے نقشے دستیاب نہیں ہیں، عوام کو راحت دیتے ہوئے شہر کا جلد ازجلد  سٹی سروے کرتے ہوئے متعلقہ زمینات کے نقشہ جات فراہم کرنے اقدامات کئے جائیں ۔

بھٹکل کی شرابی ندی کے تعلق سے بتایا گیا ہے کہ  ندی  میں کیچڑ بھر جانے سے موسم باراں میں عوام کو بڑی تکلیف ہورہی ہے، بارش ہوتے ہی ندی میں طغیانی آ جاتی ہے۔ مکینوں کو گھروں میں رہنا دشوار ہوجاتاہے۔ اس سلسلے میں شرابی ندی سے کیچڑ نکالنے اور صاف کرنے کا حکم جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

آتی کرم کے تعلق سے وزیرموصوف کو بتایا گیا ہے کہ متوسط اور غریب لوگ 2،3گنٹہ زمین پر بسیر ا کرتے ہیں تو فاریسٹ محکمہ اچانک گھروں پر پہنچ کر ظلم ڈھاتے ہیں، مکانات اور جھونپڑیوں کو زمین بوس کردیتے ہیں، محنت کی کمائی سے تعمیر کردہ کچے مکانات کو توڑ دیتے ہیں۔ تنظیم نے وزیر دیش پانڈے سے مطالبہ کیا کہ  مظلوم عوام کی حفاظت کرتے ہوئے سکرم منصوبے کے تحت انہیں زمینی دستاویزات مہیا کرائے جائیں۔ میمورنڈم میں بتایا گیا ہے کہ بھٹکل کے عوام چوطرفہ گھیرے میں آ گئے ہیں  ایک طرف فاریسٹ محکمہ کا دھاوا، دوسری طرف آثار قدیمہ کے اصولوں سے دشواری  تیسری طرف قومی شاہراہ کی توسیع سے ہورہی پریشانی اور اس پر مزید یہ کہ سی آر زیڈ کا قانون ، ان مسائل میں گھرے بھٹکل کے عوام کو رہنے کے لئے جگہ ہی نہیں مل پارہی ہے، وزیر موصوف سے پوچھا گیا ہے کہ آخر عوام کہاں بسیرا کریں ۔

وزیر دیش پانڈے پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بھٹکل کے بہت ہی غریب اور غیر رہائشی عوام کو ہاؤسنگ بورڈ کا قیام کرتے ہوئے انہیں رہنے کے لئے چھت فراہم کریں۔ آشریا منصوبے کے تحت ان کو مکانات فراہم کریں گے تو کچھ حد تک  راحت میسر ہوگی۔ پڑوس کے ضلع شیموگہ میں ہر دو تین برسوں میں آشریا منصوبے کے تحت مکانات کی تقسیم کی جارہی ہے  مگر تعجب کی بات ہے کہ بھٹکل میں گزشتہ 20، 30برسوں سے آشریا منصوبے میں ایک گھر کی بھی تقسیم نہیں ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں زمین کی نشاندہی کرتے ہوئے غیر رہائشی عوام کو آشریا اسکیم کے تحت مکان منظور کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ اسی طرح بھٹکل کی کئی سڑکیں  خستہ ہوگئی ہیں، اندرونی نالیوں کی مرمت، سی ڈی ترقی جیسے کئی ترقی جات کاموں کو انجام دینے کے لئے ریاستی حکومت کی طرف سے 50کروڑ روپیوں کی منظوری کا مطالبہ کیاگیا ۔ اس موقع پر تنظیم کے نائب صدر عنایت اللہ شاہ بندری ، کے ایم اشفاق سمیت دیگر ذمہ داران موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔