بھٹکل:تعلقہ ورکنگ جرنالسٹ اسوسی ایشن کے سلورجوبلی پروگرام : سابق لوک آیوکتہ سنتوش ہیگڈے کے ہاتھوں ضلعی صحافتی ورکشاپ کا انعقاد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 21st June 2017, 9:10 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:21/جون (ایس اؤنیوز) بھٹکل تعلقہ ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن کے سلور جوبلی پروگرام کی مناسبت سے 8جولائی کو یوم صحافت کے موقع پر ضلعی وکلاء اور صحافیوں کے لئے ضلعی سطح کا ایک ورکشاپ رکھا گیا ہے جو  شری ناگ یکشھا دھرمارتھ ہال میں ہوگا۔ اس بات کی اطلاع اسوسی ایشن کے صدر رادھا کرشنا بھٹ اور سکریٹری بھاسکر نائک نے پریس ریلیز کے ذریعے دی ہے۔

پریس ریلیز کے مطابق ورکشاپ کا افتتاح سپریم کورٹ کے موظف جج اور سابق لوک آیوکتہ شری سنتوش ہیگڈے کریں گےتو پروگرام کی صدارت مقامی رکن اسمبلی منکال وئیدیا کریں گے۔ سلور جوبلی کے موقع پر شائع کئے جانے والے ساونیر کے اطلاعاتی فولڈر کا اجراءضلع کے سنئیر صحافی جی یو بھٹ کے ہاتھوں ہوگا۔ مہمان خصوصی کے طورپر قاضیہ بلڈرس اینڈ ڈیولپرس کے مالک اور  بھٹکل کے مختلف اداروں کے سرگرم رکن محمد یونس قاضیا تشریف فرما ہوں گے، جرنلسٹ اسوسی ایشن کے ریاستی صدر این راجو ، ضلعی صدر سبرائے بھٹ بکل ، ناگ یکشا دھرمادیوی کے صدر رام داس پربھو سمیت دیگر ذمہ داران،  پروگرام  میں اعزازی مہمان کے طور پرشریک ہوں گے ۔

پروگرام میں مہرے ہنومنت راؤ ریاستی ایوارڈ یافتہ کراولی منجاؤ کے مینجنگ ایڈیٹر گنگادھر ہیرے گتی کی تہنیت  کی جائے گی ۔اسی طرح ہرسال کی طرح امسال بھی یوم صحافت کے موقع پر سماجی کارکنان کو  تہنیت پیش کی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...