بھٹکل تعلقہ پنچایت کی ماہانہ عام میٹنگ کا انعقاد : تعلقہ کے کئی مسائل زیر بحث

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 8th December 2017, 8:41 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:8/ دسمبر(ایس اؤنیوز) تعلقہ پنچایت ہال میں تعلقہ پنچایت صدر ایشور بلیا نائک کی صدارت میں جمعہ کو منعقد ہوئی ماہِ نومبر کی عام میٹنگ میں تعلقہ کے مختلف محکمہ جات کے افسران تعلقہ میں جاری منصوبہ جات اور جاری کاموں کی رپورٹ پیش کی۔

میٹنگ میں محکمہ صحت عامہ کی طرف سے 28جنوری سے جاری ہونے والی پلس پولیو مہم کے متعلق محکمہ کے افسران نے جانکاری دی تو اس موقع پر ممبر میناکشی جٹپا نائک نے تعلقہ سرکاری اسپتال کی بدنظمی کو لے کر کئی الزامات لگاتے ہوئے کہا اسپتال میں روشنی کا بہتر انتظام نہیں ہے ، ٹائلیٹ کی صفائی نہ ہونے پر سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے افسرا ن کو آڑے ہاتھوں لیا۔ میٹنگ میں بی ای اؤ نے ہفتم جماعت کی سالانہ امتحان قریب ہونے کے باوجود ابھی تک انگلش اور سماجی سائنس کی کتابیں مہیا نہیں کئے جانے کی طرف ممبران کو توجہ دلائی ۔ پنچایت صدر نے آفیسر سے ہی سوال کیا کہ اتنے دنوں تک آپ کا خاموش رہنا تشویش ناک ہے اور اب تک آخر کیوں اس تعلق سے توجہ نہیں دلائی گئی ، آئندہ وقت سے پہلے بچوں کو کوئی پریشان نہ کرنے کی تاکید کی۔ یلووڑی کوؤور پنچایت حدود کے علاقہ ممبر ہنومنت نائک نے علاقہ کی ایک اسکول بند ہوکر شرپسندوں کی آماجگاہ بننے پر افسران کی غیر ذمہ دارانہ رویہ پر کڑی تنقید کی۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے میٹنگ میں قرار داد منظورکی گئی کہ تعلقہ پنچایت آفیسر سی ٹی نائک تعلقہ میں جہاں جہاں اسکول بند ہیں ان کو پنچایت کی تحویل میں لیں۔

اسی طرح زرعی محکمہ کی طر ف سے تارپولین کی تقسیم میں تفریق کئے جانے کو لے کر کانگریس اور بی جے پی ممبران کے درمیان لفظی جھڑپ ہوئی ۔ پنچایت صدر نے اگلی میٹنگ میں اس سلسلے میں مکمل جانکاری دینے کی بات کہی۔ اس کے علاوہ محکمہ ہیسکام وغیرہ کے مسائل پر بحث ہوئی ۔ میٹنگ میں کئی محکمہ جات کے افسران موجود تو تھے لیکن فاریسٹ محکمہ کے افسران کی بار بار غیر حاضری پر پنچایت صدر سمیت تمام ممبران نے برہمی کا اظہارکیا۔ میٹنگ میں نائب صدر رادھا وئیدیا ، اسٹانڈنگ کمیٹی چیرمن وشنو دیواڑیگا سمیت تمام پنچایت ممبران ، پنچایت آفیسر سی ٹی نائک سمیت کئی محکمہ جات کے افسران موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...