بھٹکل سرکاری اسپتال کے حالات ابتر :مسائل کو سننے والا کوئی نہیں :تعلقہ پنچایت میٹنگ میں میڈیکل افسر نے ہی پیش کئے مسائل

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 24th May 2017, 8:17 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:24/مئی (ایس اؤنیوز)بھٹکل تعلقہ اسپتال میں عملے کی قلت ہے ، تمام میٹنگوں میں موضوعات پر بحث ہوتی ہے لیکن حل کسی صورت میں نظر نہیں آرہا ہے، یہ بات   تعلقہ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر منجوناتھ شٹی نے بدھ کو منعقدہ تعلقہ پنچایت میٹنگ میں کہی۔

میٹنگ کے دوران ممبران کے سوال پر وضاحت کرتے ہوئے ڈاکٹر نے کہا کہ ڈاکٹروں کو چھٹی دینے اور چھٹی دینے سے انکار کرنے کا مجھے کوئی اختیار نہیں ہے جس کی نگرانی خود ضلعی میڈیکل آفیسر کررہے ہیں، اسپتال کی ڈاکٹر سویتا کامت چھٹی پرہیں، دوسرے تعلقہ جات کے کسی انیستھسیا ڈاکٹر کو نامزد کرنے کا حکم دیا گیا ہے لیکن کوئی ڈاکٹر یہاں آنے تیار نہیں ، اسپتال میں کلرکوں کی کمی ہے ، عملے کے بغیر دفتری کاموں کو انجام دینا ممکن نہیں ہورہاہے، میں گذشتہ 6سالوں سے تعلقہ میڈیکل افسر کے عہدے سے دور ہوں، لیکن کوئی اور ڈاکٹر نہ  ہونے کی وجہ سے میرے سر باندھا گیا ہے ، مجھے کوئی خصوصی اختیار نہیں ہے ، تمام ڈاکٹروں کی طرح میں بھی کام کرتاہوں، اسپتال میں پہلے جو نرسیں تھیں وہ عوام کی تکالیف کو سمجھ کر زائد وقت کام کرتی تھیں،اب میں یہاں موجود رہنے والوں کو کچھ نہیں کہہ سکتا، کام کے دوران کوئی کمی بیشی ہوتی ہے تو انہیں کوئی نوٹس بھی نہیں دے سکتا، حالات کو بہتر بنانے جاؤں تو الٹے میری حالت بگڑنے کا خدشہ کھڑا ہوجاتا ہے۔ اسپتال کے ابتر حالات پر بے اطمینانی کا اظہار کرتے ہوئے پنچایت ممبر ہنومنت نائک نے کہاکہ اسپتال میں ایم ایل اے کی صدارت میں میٹنگ ہونے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے ، مسائل جوں کے توں باقی ہیں۔

اس کا جواب دیتے ہوئے پنچایت صدر ایشورنائک ،اسٹانڈنگ کمیٹی چیرمن وشنو دیواڑیگا اور ممبر جئے لکشمی گونڈ انے کہاکہ رکن اسمبلی اپنی بساط اور طاقت سے زیادہ کام کررہے ہیں، ہروقت مسائل کو حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں، کئی ڈاکٹروں کو نامزد کیا گیا ہے ، مرحلہ وار بقیہ مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ان کے مطابق  اسپتال کی حالت جو پہلے تھی وہ اب نہیں ہے، انہوں نے یقین دلایا کہ یہاں ڈاکٹر نے جن مسائل کا تذکرہ کیا ہے اُن مسائل کو رکن اسمبلی کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ کارگزار افسر وشوناتھ کوٹیان موجود تھے۔ مینجر سدھیر گاؤنکر نے استقبال کرتے ہوئے شکریہ اداکیا۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...