بھٹکل تعلقہ منڈلی اسکول کے طلبا کراولی اتسوا کے لئے منتخب

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 5th December 2018, 7:11 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:5؍ڈسمبر (ایس او نیوز) منڈلی کی سرکاری ہائر پرائمری اسکول نیرگدے نمبر 2کے طلبا کاروار میں منعقد ہونےو الے کراولی اتسوا میں جانپد رقص کی نمائش کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔

ہر سال اترکنڑا ضلع بھر کے مختلف فنکاروں کو اپنے فن کے مظاہرے کے لئے موقع فراہم کرنے کے لئے ضلعی تہوار کراولی اتسوا کے نام سے منایا جاتاہے۔جس میں ضلع کے تعلقہ جات سے منتخب فنکاروں کی ٹیم کو اتسوا کے دوران پیش کیاجاتاہے۔  امسال جانپد نامی دیہی رقص کے لئے تعلقہ کی سرکاری ہائر پرائمری اسکول کے طالبات کا منتخب ہونا قابل ستائش ہے۔ طلبا کی بہترین کارکردگی اور ان کی تربیت کئے اساتذہ کو اسکول ترقی بورڈ کے صدر ، ممبران سمیت والدین و سرپرستوں نے مبارکبادی پیش کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔