بھٹکل:انجمن پی یو کالج میں14ستمبر کو  پی یو طلبا کے مابین تعلقہ سطح کے ثقافتی مقابلہ جات کا انعقاد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 13th September 2017, 6:40 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:13/ستمبر (ایس اؤنیوز)حکومت کرناٹکا پی یو بورڈ بنگلورواورانجمن پی یو کالج فار ویمن کے اشتراک سے انجمن پی یوکالج ،انجمن آباد بھٹکل میں بروزجمعرات14ستمبر2017کی صبح 30-09بجے تعلقہ سطح کے پی یو طلبا کے درمیان ثقافتی مقابلوں کا اہتمام کئے جانے کا پرنسپال دفتر کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں جانکاری دی گئی ہے۔

ثقافتی مقابلوں کا کالج فنکشن ہال میں صبح 30-09بجے اترکنڑا ضلع تعلیمات عامہ پی یو کے ڈپوٹی ڈائرکٹرکے جی بھٹ افتتاح کریں گےسرکاری پی یوکالج ہلیال کے پرنسپال ایچ کے شیکھرپا پروگرام کی صدارت کریں گے اور جنتا ودیا لیہ پی یو کالج شرالی کے پرنسپال رام رتھ اعزازی مہمان ہونگے تو انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے نائب صدر سید عبدالرحمن باطن ؔ افتتاحی جلسے کے مہمان خصوصی ہونگے۔

پی یو طلبا کے مابین کوئز ،انگریزی کنڑا زبانوں میں مذاکرے ، تقاریر ،سائنسی موضوعات پر تقاریر ،مونو ایکٹنگ،ڈبیٹ وغیرہ مقابلہ جات ہونے کی جانکاری دی گئی ہے۔ تعلقہ کے تمام پی یو کالج کے ذمہ دار اساتذہ اور مساہم طلبا وقت مقررہ پر شریک ہونےکی پریس ریلیز میں پرنسپال ڈاکٹر فرزانہ محتشم نے اپیل کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...