بھٹکل: تعلقہ سطح کے مضمون نویسی مقابلہ میں دی نیو انگلش پی یو کالج کی طالبات اول ،دوم
بھٹکل:18/اگست (ایس اؤنیوز)یومِ آزادی کے موقع پر تعلقہ انتظامیہ کی طرف سے منعقد کئے گئے بعنوان ’’ہندوستان کی جنگِ آزادی میں انقلابیوں کا رول ‘‘کےتعلقہ سطح کے مضمون نویسی مقابلے میں دی نیو انگلش پی یو کالج کی طالبات ممتا ایرپا نائک اول اور کوسوما نارائن نائک دوم انعام حاصل کرتے ہوئے کالج کا نام روشن کیا ہے۔ انعام یافتہ گان کو رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے سند اور یادداشت عطاکرتے ہوئے عزت بخشی ۔ طلبا کو بھٹکل ایجوکیشن ٹرسٹ کے صدر ڈاکٹر سریش نایک ، ٹرسٹی مینجر راجیش نایک اور پرنسپال وریندر شانبھاگ نے مبارکبادی پیش کی ہے۔