ایس ایس ایل سی امتحانات میں %80فی صد سے کم نتائج دینے والے ہیڈ ماسٹرس کے خلاف سخت کارروائی: بھٹکل میں کمشنر محکمہ تعلیم کا انتباہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th January 2017, 10:47 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:17/جنوری  (ایس او نیوز) آئندہ مہینوں میں  منعقد ہونے والے ایس ایس ایل سی امتحانات میں %80سے کم نتائج لانے والے سرکاری اور امدادی ہائی اسکولس کے صدور مدرس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس بات کا انتباہ  تعلیمات عامہ محکمہ دھارواڑ کے کمشنر ویرنا جی ترموری نےدیا۔

پیر کو بھٹکل تعلقہ کے مرڈیشور میں آر این ایس ودیا نکیتن اسکول میں منعقدہ بھٹکل ہوناور تعلقہ ہائی اسکولس صدور مدرس کے جائزہ میٹنگ میں صدارت کرتے ہوئے وہ خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر کمشنر نے سرکاری ہائی اسکولس کے ہیڈ ماسٹرس پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کو تمام طرح کی سہولیات دینے کے باوجود ایس ایس ایل سی نتائج میں کوئی اضافہ نہیں ہورہاہے، امدادی اور سرکاری ہائی اسکولس کے ہیڈ ماسٹرس اور اساتذہ تمام سرکاری سہولیات سے فائدہ اٹھارہے ہیں، لیکن طلبا کے معیار تعلیم میں بری طرح ناکام ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک بی ای اؤہر ایک ہائی اسکولس کے صدر مدرس سے تحریری معاہدہ لے کہ وہ آئندہ ہونے والے امتحانات میں بہترین نتائج دینے کے لئے منصوبہ تشکیل دیں گے اور اس کو روبہ عمل میں لاکر نتائج میں بہتری لائیں گے۔وہیں انہوں نےبتایا کہ غیر امدادی ہائی اسکولس کے اساتذہ کو ٹھیک طرح سے تنخواہ نہ ملنے کے باوجود وہاں کی انتظامیہ کی رہنمائی میں بہترین نتائج دے رہے ہیں۔

انہوں نےاس بات پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہاکہ  مسلم طلبا کو کنڑا زبان سمجھ میں نہیں آتی ہے ، اسی لئے مسلم طلبا کنڑا زبان میں فیل ہونے کی جو بات کہی جارہی وہ صرف ایک بہانہ ہے ، ہرایک طالب علم کو ایک ہی نظر سے دیکھیں، اور انہیں بہتر سے بہتر کنڑا زبان اپنانے ، سیکھنے اور سکھانے کا کام کریں، کیونکہ ہبلی دھارواڑ اور شمالی کرناٹکا کے علاقے میں مسلم طلبا کنڑازبان میں بہترین نتائج لاتے ہیں، بے شمار طلبا ایسے بھی ہیں جو کنڑا میڈیم سے تعلیم حاصل کرتے ہیں جب کہ ان کی مادری زبان اردو ہوتی ہے۔ ہم کسی تفریق و تعصب کا شکار نہ ہوتے ہوئے محنت کریں۔ تعلیمی میدان ایک مقدس میدان ہے، یہاں جتنا اطمینان آپ کو حاصل ہے وہ کسی اور محکمہ میں نہیں ہے، انہوں نے ہدایت دی کہ اپنے پیشہ کااحترام کرتے ہوئے ایمانداری کے ساتھ اپنا کام کریں۔ اس موقع پر بی ای اؤ وینکٹیش پٹگار اور ہوناور تعلقہ بی ای اؤ بی این بھٹ نے اپنے اپنے تعلقہ جات کے تفصیلی خاکوں کو کمشنر کے سامنے پیش کیا۔ ڈائس پر آر این ایس تعلیمی داروں کے ڈائرکٹر ایم وی ہیگڈے موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...