بھٹکل :19اگست کو تعلقہ سطح کے دسہرہ کھیل مقابلوں کاانعقاد:کھلاڑی 16اگست سے پہلے اپنا نام درج کرائیں
بھٹکل:3/اگست (ایس اؤنیوز)سال 2018-2017کے تعلقہ سطح کے دسہرہ کھیل مقابلوں کا 19اگست 2017کو بیلکے سرکاری ہائی اسکول کے میدان میں صبح 9بجے شروع ہونے کی تعلقہ پنچایت دفتر بھٹکل کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں جانکاری دی گئی ہے۔
پریس ریلیز کے مطابق کھیل مقابلوں کا افتتاح رکن اسمبلی منکال وئیدیا کریں گے۔ تعلقہ پنچایت افسر نے کھیل مقابلوں میں زیادہ سے زیادہ نوجوانوں اور عوام کو شرکت کرنےکی اپیل کی ہے۔ عورتوں اور مردوں کے لئے الگ الگ مقابلے ہونگے۔ جس کی تفصیل اس طرح ہے۔
مردوں کے مقابلہجات:100میٹر، 200میٹر، 400میٹر، 800میٹر، 1500میٹر، 5000میٹر کی دوڑ (رننگ) ۔ لانگ جمپ ۔ ہائی جمپ۔ ہیامر تھرو۔ ڈسکس تھرو، جاولین تھرو، ٹرپل جمپ ۔ 110میٹر ہرڈلس۔ 4x100میٹر رلے۔ 4x400میٹر رلے کے مقابلہ جات ہونگے۔
عورتوں کے مقابلہ جات :100میٹر، 200میٹر، 400میٹر، 800میٹر، 1500میٹر کی دوڑ (رننگ) ۔ لانگ جمپ ۔ ہائی جمپ۔ ہیامر تھرو۔ ڈسکس تھرو، جاولین تھرو، ٹرپل جمپ ۔ 110میٹر ہرڈلس۔ 4x100میٹر رلے۔ 4x400میٹر رلے کے مقابلہ جات ہونگے۔
گروپ مقابلہ جات،مرد/ خواتین: سوئمنگ، والی بال، کبڈی ، کھوکھو، شٹل بیڈمنٹن، باسکٹ بال، ہیانڈ بال، ٹیبل ٹنیس، تھروبال، بال بیڈمنٹن، صرف مردوں کے لئے فٹ بال کے مقابلے ہونگے۔
خواہش مند کھلاڑی اور گروپ کھلاڑیوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ 16اگست سے پہلے محکمہ کھیل کے منصوبہ جات افسر کے پاس اپنا نام رجسٹرڈ کرائیں۔ زائد جانکاری اور معلومات کے لئے تعلقہ کھیل افسر موبائیل نمبر 9448995841پر رابطہ کرنے کہا گیا ہے۔