بھٹکل کے یلووڑی کوؤور میں افسران نے سرکاری ہاڑی زمین کا اتی کرم ہٹایا : کئی زیر تعمیر عمارات منہدم

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 6th December 2018, 8:44 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:6؍ڈسمبر (ایس او نیوز) ضلع ڈپٹی کمشنر سے دی گئی ہدایات کے مطابق تعلقہ کے یلووڑی کوؤور گرام پنچایت حدود میں  اتی کرم سرکاری ہاڑی زمین پر تعمیر کردہ اتی کرم عمارات کو تحصیل افسران نے پولس تحفظ میں نکال باہرکیا۔

یلووڑی کوؤور گرام پنچایت حدود کے سرپن کٹا دیہات کے سروے نمبر 217/Aکونار روڈ پر نارائن وینکٹیا نائک کی ملکیت والی زیر تعمیر عمارت ،سرپن کٹا حدود میں ہنومنت نارائن نائک ، ناگما سومیا نائک، منجپا شنیار نائک کی ملکیت والے 12دکانیں  اور گولی بیلور حدود کے سروے نمبر 70پر روی ماستپا نائک کے زیر تعمیر گھر کو نکال باہر کی گئی فہرست میں شامل ہیں۔ پہلے ہی افسران نے تعمیرات کو روکنےکا انتباہ دئیے جانےکی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ اب عوامی شکایات کی بنا پر ڈی سی نکول نے اتی کرم عمارات کو ہٹانے کا حکم دیا تو تحصیلدار شنکر گوڈا کی قیادت میں تحصیل افسران گنپتی میتری ، وشوناتھ گانوکر، انیا لمانی ، کے شمبھو، سلمان خان ، منوج گانجیکر وغیرہ کارروائی میں شریک تھے۔ دیہی پولس تھانہ انسپکٹر انپا موگیر کی قیادت میں جائے وقوع پولس سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...