بھٹکل: دیہی معاون ملازمین سنگھ کی طرف سے 18ڈسمبر کو بیلگام چلو : سورنا سودھا کے روبرو غیر معینہ مدت کی ہڑتال

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 13th December 2018, 7:55 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:13؍ڈسمبر (ایس او نیوز)محکمہ تحصیل میں خدمات انجام دینےو الے دیہی معاون ملازمین کو ڈی گریڈ ملازمین کے طورپر شمار کئے جانے کا مطالبہ لےکر 18ڈسمبر کو سورنا سودھا کے روبرو غیر معینہ مدت کی ہڑتال اور احتجاج کئے جانے کی کرناٹکا محکمہ تحصیل دیہی معاون ملازمین سنگھ کے ضلع صدر گوپال نائک نے پریس ریلیز کے ذریعے دی ہے۔

محکمہ تحصیل میں پچھلے کئی برسوں سے خدمات انجام دے رہے دیہی معاون ملازمین کو مستقل نہیں کئے جانے کی وجہ سے سرمائی اجلاس کے دوران احتجاج کئے جانے کا فیصلہ لیا گیا تھا۔ جس کے مطابق 18ڈسمبر کو بہت بڑے پیمانے احتجا ج کیا جائے گا۔ ریاست میں کل 10450دیہی معاون ملازمین کے عہدے ہیں جن میں 9816افراد خدمات انجام دے رہےہیں۔ 35برسوں سے دیہی معاون ملازمین جدوجہد کرتے ہوئے گزارہ کررہے ہیں ،سرمائی اجلاس میں تحصیل وزیر اور وزیر اعلیٰ کمار سوامی سے ملاقات کرتے ہوئے اس طرف توجہ دلانے کے لئے ہڑتال اور احتجاج کرنے کی جانکاری پریس ریلیز میں دی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...