بھٹکل:9؍نومبر (ایس او نیوز) تمام عمر کی لڑکیوں اور عورتوں کو شبری ملے ائیپا مندر کےاندرداخلے کی منظوری دیتے ہوئے صادر کیا گیا سپریم کورٹ کا فیصلہ قدیم روایتوں کے خلاف ہے۔ سپریم کورٹ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ لےکر شری ائیپا سوامی مندر سیوا سمیتی بھٹکل اور اکھیل بھارت ائیپا سیواسنگھ بھٹکل تعلقہ کی جانب سے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کی معرفت ریاستی گورنر کو میمورنڈم سونپاگیا۔
میمورنڈم میں کہاگیا ہےکہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ائیپا کے بھگتوں کو بہت دکھ پہنچا ہے۔ شبری ملے ائیپا سوامی کے درشن کے لئے کچھ حدود ہیں ، 48دنوں کا اپواس کرکے ائیپا کا درشن کرنا ماہواری عورت کے لئے ممکن نہیں ہے اور سپریم کورٹ کے فیصلے سے شبری ملے کی بھگتی کے جذبات برباد ہوکر ایک سیاحتی مرکز بننےکا خطرہ ہے۔ ان وجوہات کی بنا پر عدالت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے پرانی روایت کو جاری رکھنے کا حکم جاری کرنے کا مطالبہ کیاگیا ہے۔ اے سی کی غیر حاضری میں اے سی دفتر کے آفیسر ایل اے بھٹ میمورنڈم قبول کیا۔ اس موقع پر ماروتی گنپا نایک، راگھویندر شیٹھ، ہونپا نائک، رام نائک، انپا نائک، شیوراج نائک، لچمیا نائک، منجوناتھ کھاروی ، بی وی ناگراج وغیرہ موجود تھے۔