بھٹکل سوپر اسٹار اسوسی ایشن کے زیر اہتمام  ہندوستان کی جنگ آزادی میں مسلمانوں کا رول پراہم جلسہ کا انعقاد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th August 2018, 9:26 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل  :18/ اگست (ایس اؤ نیوز) سوپر اسٹار اسوسی ایشن بندرروڈ کے زیر اہتمام یوم ِ آزادی کی مناسبت سے’’ ہندوستان کی آزادی میں مسلمانوں کا رول اور نوجوانوں کی ذمہ داریاں ‘‘ کے عنوان پر الافراح شادی بال میں 17اگست 2018بروز جمعہ کی رات  بعد نمازِ عشاء ایک خوب صورت  اجلاس منعقد ہوا۔  

اجلاس کا  عطاء الرحمن ابن عبدالرحمن شاہ بندری آغاز تلاوت قرآن سے ہوا۔ عبداللہ بن عبید اللہ اسحاقی نے ہدیہ نعت پیش کی۔ اسوسی ایشن کا ترانہ پیش کیا گیا۔ اجلاس کو خصوصی  خطاب،نوجوانوں کی تہنیت اوراوپن کوئز مقابلہ کے طورپر تین زمروں میں تقسیم کیاگیا تھا۔ مولانا صابر ندوی نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر مولانا ابوالحسن علی میاں ندوی ؒ اکیڈمی کے جنرل سکریٹری مولانا محمد الیاس ندوی جاکٹی نے  ہندوستان کی جنگ آزادی کی تاریخ پر  تبصرہ کرتے ہوئے  نوجوانوں سے کہاکہ ہمارے نوجوان لازمی  طورپر اپنی  اسلامی شناخت کے ساتھ  آگے بڑھیں ، ترقی کریں۔ مولانا نےکہاکہ تاریخ کے سنہرے  باب کا مطالعہ ازحد ضروری ہے ، خاص کر پڑھا لکھا اور مطالعہ کا شوقین طبقہ تاریخ کا مطالعہ کرے اور نئی نسل کو حقائق سے بخوبی واقف کرائے ۔  فواز منصوری نے ہندوستان کی تاریخ اور مسلمانوں کے رول پر ایک پرمغز تقریر کرتے ہوئے کئی ایک واقعات کو حوالہ جات کے ساتھ  پیش کیا ۔

اجلاس میں مختلف میدانوں میں  بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے تین نوجوانوں کی شال پوشی کرتے ہوئے ان کی تہنیت کی گئی ۔ یوم آزادی اور حب الوطنی پر مبنی مختلف ترانے اور گیت پیش کئے گئے۔ اوپن کوئز کے طورپر تقریب میں شریک عوام سے مختلف سوالات کئے گئے جواب دینے پر انہیں انعام سے نوازاگیا۔ اسوسی ایشن کے صدر ابوالقاسم ایس ایم نے  جلسہ کی صدارت کی۔ مولانا ابراہیم ندوی  اور مولانا صابر ندوی نے نظامت کے فرائض انجام دئیے ۔ ڈائس پر مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کے جنرل سکریٹری محی الدین الطاف کھروری ،نائب صدر عنایت اللہ شاہ بندری، اسوسی ایشن کے  سکریٹر ی ماجد رکن الدین، بھٹکل بلدیہ صدر محمد صادق مٹا، عبدالرحیم حلوائی ، وکیل سید عمران لنکاوغیرہ موجود تھے۔  یاسر قاسمجی نے شکریہ کلمات پیش کئے۔ مسجد سیدنا علی کے امام مولانا آصف پیش امام  کی دعا سے جلسہ کا اختتام ہوا۔  تقریب کے دوران  تواضع کا اہتمام تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔