بھٹکل کے منکولی شمشان میں اچانک آگ بھڑک اُٹھنےسے عوام میں دہشت  :فائربرگیڈ اور عوامی تعاون سے پالیا گیا  قابو

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 16th February 2017, 8:37 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:16/فروری    (ایس او نیوز) تعلقہ کے منکولی شمشان حدود میں اچانک آگ بھڑکنے کے نتیجے میں علاقہ میں کچھ دیر کے لئے خوف وہراس کا ماحول پیدا ہو گیا کیونکہ تیزی سے پھیل کر قریب میںواقعہ پٹرول بنک کے قریب پہنچ گئی تھی۔ یہ  واقعہ جمعرات کی شام کو پیشآیا ہے۔

سگریٹ یا بیڑی پی کر پھینکنے کی وجہ سےشمشان میں آگ بھڑکنے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔ ایسے میں صبح سے ہی شہر میں تیز ہوائیں چل رہی تھی جس کے نتیجے میں شمشان میں بھڑکی آگ تیزی کے ساتھ  اطراف کے علاقہ میں پھیلنے لگی تو لوگ شمشان پہنچ کر آگ بجھانے کی کوشش میں جٹ گئے ۔ اسی دوران شمشان سے متصل ناریل کے درخت بھی آگ کی لپیٹ میں آگئے تو لوگ مارے خوف کے سہم گئے ، پڑوس میں ہی پٹرول بنک ہونے کی وجہ سے لوگ دہشت میں پڑگئے اتنے میں فائر برگیڈ جائے وقوع پرپہنچ گیا، اور عوامی تعاون سے آگ پر قابوپانے میں کامیابی حاصل ہوئی، اس طرح ایک  بڑے خطرے کو ٹال دیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔