بھٹکل:16طلبا ایس ایس ایل سی امتحانات سے محروم : کلاس حاضری (Attendance)میں کمی اہم وجہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd March 2018, 8:56 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:23/مارچ (ایس اؤ نیوز)محکمہ تعلیمات عامہ کے اصول کے مطابق ایس ایس ایل سی امتحانات میں شریک ہونے کے لئے طلبا کو 75فی صد کلاس حاضری (Attendence) کا ہونا لازمی ہے۔ ضوابط کے تحت 75فی صد سے کم کلاس حاضری والے تعلقہ کے 16طلبا اس مرتبہ ایس ایس ایل سی امتحانات سے محروم ہوگئے۔

امتحانات سے محروم ایک طالب علم اور اس کے والدین نے ہائی اسکول صدر مدرس کے ساتھ نوک جھونک کے بعد امتحان سے محروم کرتے ہوئے بچے کی زندگی برباد کئے جانے کا الزام لگایا۔ صدر مدرس نے وضاحت کی کہ محکمہ کے ضوابط کے تحت ہم نے کارروائی کی ہے، ہمیں اس سے کوئی دشمنی نہیں ہے ، متعلم اسکول میں حاضر نہیں ہورہاتھا تو ہم نے کئی مرتبہ اس کے والدین سے اپیل کی تھی کہ بچے کو اسکول بھیجیں ۔ مگر اس وقت والدین نے ہمارا کوئی تعاون نہیں کیا تو ہمیں ضوابط کے تحت کارروائی کرنا مجبوری تھی جس کے تحت متعلم کا ہال ٹکٹ ایس ایس ایل سی بورڈ کو لوٹایا گیا ہے۔

معاملے کو لےکر بی ای اؤ ،منجی ایم آر نے ساحل آن لائن سے بات کرتے ہوئے کہاکہ تعلقہ کے 16طلبا کے ہال ٹکٹ ایس ایس ایل سی امتحانی بورڈ کوواپس کردئیے گئے ہیں۔ بورڈ کے حکم نامے پر عمل کرتےہوئے یہ کارروائی کی گئی ہے ، طلبا کو پریشان کرنا ہمارا مقصد نہیں ہے، جو بچے اسکول میں حاضری نہیں دے رہے تھے متعلقہ ہائی اسکول کے صدر مدرس اور اساتذہ نے بہتر کوشش کی ، لیکن والدین اپنے بچوں کی تعلیمی مستقبل کی طرف دھیان نہیں دینے کی وجہ سے بچوں کی کلاس حاضری میں کمی ہوئی ہے۔ اس میں کسی اسکول کے صدرمدرس کی کوئی غلطی نہیں ہونےکی بات کہی۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...