بھٹکل اسپورٹس ڈاٹ کوم کی جانب سے بہترین کھلاڑیوں کی تہنیت؛ بھٹکل کے کھلاڑیوں کو بنگلور کے کلب میں جوائنٹ ہونے سابق کبڈی کپتان کا مشورہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 23rd January 2018, 2:08 AM | ساحلی خبریں | اسپورٹس | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 23/جنوری (ایس او نیوز)  بھٹکل کے کھلاڑیوں کے ریکارڈ کو محفوظ رکھنے اور کھیل سے متعلق تمام خبروں کا احاطہ کرنے کے تعلق سے قائم بھٹکل اسپورٹس ڈاٹ کوم کی طرف سے پیر  کو بعد نماز عشاء بھٹکل تعلقہ اسٹڈیم میں کھلاڑیوں کی ہمت آفزائی کرنے اور انہیں ایوارڈ سے نوازنے کے  مقصد سے ایک خوبصورت پروگرام منعقد کیا گیا جس میں  بھٹکل کے مختلف کھیلوں میں بہترین پرفارمینس پیش  کرنے والے کھلاڑیوں کو انعامات و اعزازات سے نوازا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انڈین کبڈی ٹیم کے سابق کپتان  اور ارجن ایوارڈ یافتہ  مسٹر بی سی رمیش کمار نے کہا کہ جب ہم کبڈی کھیلا کرتے تھے تو اُس وقت  ہماری ہمت آفزائی کرنے والے کوئی نہیں تھے، پرانی لمحات کو یادکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب ہم 2004 میں ورلڈ کپ جیت کر آئے  تو  اُس وقت ہم خود میڈیا کے پاس گئے تھے اور اپنا جیت کر آیا  ہوا فوٹو اُن کو دیا تھا،  مگر آج کبڈی کافی ترقی کرچکا ہے اور آج کرکٹ سے بھی زیادہ کبڈی کے کھلاڑیوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔بی سی رمیش کے مطابق کرکٹ کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے 2014 میں ہم نے پروکبڈی کو پروموٹ کیا، جس کے بعد کبڈی کے شائقین کی تعداد کرکٹ سے بھی زیادہ ہوگئی ۔ انہوں نے کہا کہ آج پورے ملک میں کبڈی کو بہت زیادہ اہمیت دی جارہی ہے۔

بھٹکل کے کبڈی کھلاڑیوں کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ یہاں کے نوجوانوں میں کبڈی کا بہت بہترین ٹیلنٹ پایا جاتا ہے، لیکن یہاں کے کھلاڑیوں کو بھٹکل سے باہر جانے کا موقع نہیں مل رہا ہے۔بی سی رمیش نے نوجوان کھلاڑیوں سےمخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ بھٹکل میں آپ کے پاس کھیلنے کے لئے بڑا گرائونڈ موجود ہے،  آپ اس کا فائدہ اُٹھائیں۔ آپ ڈسٹرکٹ اسوسی ایشن کے ذمہ داروں کے رابطے میں رہیں، اُن کے ذریعے ڈسٹرکٹ لیول پر کھیلنے کی کوشش کریں، وہاں سے آپ ریاستی سطح پر جاسکتے ہیں، آپ اسپورٹس اینڈ یوتھ منسٹر سے رابطہ کریں، اُن کو ٹورنامنٹوں میں مدعو کریں اُن کی مدد لیں اور نیشنل لیول تک جانے کی کوشش کریں۔

انہوں نے بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے ذمہ داروں سے درخواست کی کہ وہ یہاں کے کھلاڑیوں کو بنگلور میں کسی کلب میں جوائنٹ کرائیں،ساتھ ساتھ  یہاں کی ایک مضبوط ٹیم  بناکر بنگلور آئیں،  کلب کے ساتھ کھیلیں۔انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ  ریاستی سطح کے کبڈی ٹورنامنٹوں میں بھٹکل کی ٹیم کا نام  کھیلنے کے لئے   پیش کریں گے  اور بھٹکل کی ٹیم کو کھیلنے کا بھرپور موقع فراہم کریں گے جس کے ذریعے بھٹکل کے کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کا موقع ملے گا۔ بی سی رمیش نے یقین دلایا کہ وہ بھٹکل کے کھلاڑیوں کو آگے بڑھانے اپنی جانب سے ہرممکن تعائون کریں گے۔

مسٹر بی سی رمیش نے کہا کہ ایک وقت تھا کہ کرناٹک سے اشونی نانجپا، ارجن دیویا اور آنند شٹی جیسے کئی کھلاڑی نیشنل لیول پر پہنچتے تھے تو جیت کر ہی واپس لوٹتے تھے، اُس وقت ہمارے کھلاڑیوں میں کچھ کرنے کا جذبہ ہوتا تھا، فزیکل فٹنس پر زیادہ توجہ دیتے تھے، بہت زیادہ محنت کرتے تھے، اُن کی غذا بھی آرگینک ہوا کرتی تھی، مگر آج نوجوان پان ، گھٹکا،  شراب اور گانچہ پیتے ہیں۔ نوجوانوں  کو معلوم نہیں ہے کہ جو طاقت ناریل کے پانی اور گنے کے جوس میں ہے، وہ پیپسی اور کوکاکولا میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج اسپورٹس میں چین ہندوستان سے آگے بڑھ گیا ہے، ہمارے نوجوانوں کو کھیل میں بھی آگے آنے کی ضرورت ہے اور ملک کی نمائندگی کرنے کے لئے بہت زیادہ محنت  کرنے کی ضرورت ہے۔

پروگرام کے مہمان خصوصی جناب عتیق الرحمن مُنیری نے نوجوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ قوم کی امانت ہیں، اس لئے آپ کو اپنا وقت صرف کھیل اور تفریح میں ضائع نہیں کرنا چاہئے۔ انہوں نے نوجوانوں کو کئی نصیحتوں سے نوازنے کے ساتھ ساتھ بھٹکل اسپورٹس ڈاٹ کوم کے روح رواں جناب وسیم کے ایم صاحب کی بھی تعریف کی اور کہا کہ یہ وہ نوجوان ہے  جو کچھ کرنے کا عزم کرتا ہے  تو کرکے ہی دم لیتا ہے۔

قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے جنرل سکریٹری جناب محی الدین الطاف کھروری نے بھٹکل یوتھ فیڈریشن کے ساتھ مل کر بھٹکل کے نوجوانوں کو آگے لانے اور کھلاڑیوں کے ریکارڈ کو محفوظ کرنے کے اقدام  پر بھٹکل اسپورٹس ڈاٹ کوم کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ بیس پچیس سال سےیہاں  ٹورنامنٹ ہورہے تھے مگر ہمارے پاس  اُن کی تاریخ نہیں ہے،  کسی کھلاڑی کا ریکارڈ نہیں ہے،  مگر اب  وسیم صاحب نے جو کوشش کی ہے، وہ آنے والی نسلوں کے لئے بھی فائدہ مند ہوگا۔فیڈریشن کے ذمہ داروں سے مخاطب ہوتے ہوئے انہوں نے  کہا کہ بھٹکل  کے کھلاڑیوں کے اندر ہنر ہے اور اچھی صلاحیت ہے، مگر ہمارے کھلاڑی بھٹکل سے باہر نہیں نکل  پارہے ہیں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ  بھٹکل کے کھلاڑیوں کا انتخاب کرکے صرف ایک یا دو ٹیم بنا کر کرکٹ یا کبڈی کی ٹیم کو ضلعی لیول اور ریاستی لیول پر کھلائیں، جس سے کھلاڑیوں کا ٹیلنٹ باہر آئے گا اور آگے بڑھنے کا موقع ملے گا۔ 

کرناٹک کے اتھلیٹ مدثر ائیکری سمیت دیگر مہمانوں نے بھی اس  موقع پر اپنے اپنے تاثرات پیش کئے۔ بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے صدر جناب امتیاز اُدیاور نے صدارت کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا کہ  ہم نے  بہت جلد بھٹکل میں ایک کوچ لانے کا منصوبہ بنایاہے، ہم  ایک ماہ کا کیمپ رکھیں گے، جس کی بنیاد پر  پہلے ہم ایک مضبوط  کبڈی ٹیم تیار کریں گے۔ انہوں نے اس کیمپ اور ٹیم کی تیاری میں ہندوستان کے سابق کپتان رمیش کمار سے تعائون کرنے کی درخواست کی۔

حسن رضا کی تلاوت کلام پاک کے بعدعبداللہ حِبّان نے خوبصورت آواز میں نعت رسول پیش کی۔ بھٹکل اسپورٹس ڈاٹ کوم کی جانب سے مبشر حُسین ہلارے نے  پروگرام کی غرض و غایت نیز بھٹکل اسپورٹس ڈاٹ کوم کا مختصر تعارف مع مہمانوں کا استقبال کیا، بھٹکل کے معروف کومنٹیٹر مسٹر سمیر مومن  نے نظامت کی، جس کے بعد مہمانوں کے ہاتھوں قریب پچاس کھلاڑیوں کو انعامات و اعزازات سے نوازا گیا۔ آخر میں مبشر حُسین ہلارے کے کلمات تشکر پر جلسہ اختتام کو پہنچا۔

پروگرام کی وڈیو ریکارڈنگ:

 

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔