بھٹکل اسپورٹس ڈاٹ کام کے ایوارڈ تقریب میں ’’ بھٹکل اسپورٹس کرکٹ اکیڈمی ‘‘کے قیام کا اعلان

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 10th December 2016, 4:56 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:9/ ڈسمبر(ایس او نیوز) اگر ایک کھلاڑی اسلامی شریعت پر مکمل پابندی کرتے ہوئے کھیل کے میدان میں آگے بڑھتاہے تو ترقی کے منازل طئے کرنے کے علاوہ دعوت وتبلیغ کا اہم فریضہ بھی انجام دیتاہے۔ جس کی اعلیٰ مثال جنوبی آفریقہ کے کرکٹ کھلاڑی ہاشم آملہ ہیں۔ کھیل کے میدان  کا ایک چھوٹا سا عمل ، لاکھوں داعیوں کا کام کرتاہے، اسلام میں کھیل کی ترغیب دی گئی ہے، اللہ کے نبی ﷺ نے بھی کھیل کی ترغیب دیتے ہوئے بعض دفعہ کھیل مقابلوں میں شریک رہے ہیں، بلکہ حضرت عائشہ ؓ کو ساتھ لے کر پردے سے کھیل کا نظارہ کرایا ۔ بھٹکل کی ہردلعزیز شخصیت ، جامعہ اسلامیہ کے مہتمم مرحوم عبدالباری ؒ بھی ایک بہترین کھلاڑی  تھے، ان باتوںکا خیال ظاہر کرتےہوئے مولانا ابوالحسن علی میاں اکیڈمی کے جنرل سکریٹری مولانا محمد الیاس جاکٹی ندوی نے بھٹکلی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی  کی اور کھلاڑیوں کو تیار کرکے ریاستی اور قومی سطح تک لے جانے کے لئےایک اکیڈمی قائم کرنے پر زور دیا۔

مولانا یہاں جالی روڈ کولا گراؤنڈ پر بھٹکل اسپورٹس  ڈاٹ کام کے زیراہتمام اور بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے تعاون سے منعقدہ ایوارڈ تقریب میں بطور ِ مہمان ِ خصوصی خطاب کررہے تھے۔ مولانا نے اپنے خطاب میں طلبا اور بچوں کے فارغ اوقات میں آوٹ ڈور کھیلوں میں حصہ نہ لینے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اسی سےمعاشرے میں بے حیائی پھیل رہی ہے اور موبائل، وہاٹس ایپ ، کمپوٹرگیمز اور ٹی وی سیریلس میں بچوں کے مصروف ہونے سے اخلاقی گراوٹ عام ہورہی ہے۔انہوں نے سرپرستوں سےاپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو برائی سے  اورغلط کاموں سے بچانے کے لئے کھیلنے کے لئے باہرمیدان میں بھیجیں۔

پروگرا م میں مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کے صدر محمد مزمل قاضیا، مشہور صنعت کار محمد یونس قاضیا، بلدیہ صدر محمد صادق مٹا، بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے جنرل سکریٹری مولانا محمد عرفان ایس ایم ندوی نے بھی موقع کی مناسبت سے خطاب کیا۔ بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے صدر امتیاز ادیاور نے پروگرام کی صدارت کی۔  پروگرام کا آغاز حافظ سلمان احمد  کولا کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ عزیزی علی شریف نے ہدیہ نعت پیش کی۔ بھٹکل اسپورٹس ڈاٹ کام کے چیف آپریٹنگ آفیسر مبشر حسین ہلارے نے استقبالیہ اور بھٹکل اسپورٹس ڈاٹ کام کا تعارف پیش کیا۔

بھٹکل اسپورٹس ڈاٹ کام کی طرف سے محمد مولاکرانی ندوی کوبھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے لئے گراں قدر خدمات اور کھیل کے میدان میں بیش بہا خدمات انجام دینے پرلائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازاگیا۔ اسی طرح اپنی جوانی میں کھیل کے میدان سے وابستہ رہ کر بہترین خدمات انجام دینے والے لائن اسپورٹس سنٹر کے نورالصادقین شنگیری اور اسد اللہ اسوسی ایشن کے مسعود شنگیری کو ’’ جوہرِ بھٹکل ‘‘ کے ایوارڈ سے نوازاگیا۔ ایوارڈ پروگرام میں بہترین کرکٹ کھلاڑی، کبڈی کھلاڑی فٹ بال کھلاڑی سمیت کھیل کے دیگر مقابلوں میں بہترین پرفارمینس پیش کرنے والے کھلاڑیوں کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔

 پروگرام میں محمد مزمل قاضیا اور دیگر ذمہ داروں کے ہاتھوں مدینہ ویلفئیر سوسائٹی کی طرف سے منعقدہ مدینہ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے ٹرافی کا جراء بھی کیا گیا ۔ڈائس پر محمد عظیم شیخ، سید حسین  برماور،حنظلہ کریکال، میڈیکل سمیع، نصیف خلیفہ وغیرہ موجود تھے۔ بھٹکل اسپورٹس ڈاٹ کام کے مینجنگ ڈائرکٹر کے ایم وسیم نے آخر میں شکریہ اداکیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...

بھٹکل میں مسلم رپورٹروں کی طرف سے غیر مسلم رپورٹروں کوپیش کی گئی عید الفطر کی مٹھائیاں

ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن   بھٹکل  کے مسلم رپورٹروں کی طرف سے بھٹکل کے غیر مسلم رپورٹروں کو عید الفطر کی مناسبت سے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور اُنہیں عید کے تعلق سے  معلومات فراہم کی گئیں۔

بھٹکل: پی یو سی دوم میں انجمن پی یو کالج(بوائز) کو سائنس اسٹریم میں ملی صد فیصد کامیابی

سکینڈ پی یو سی  سائنس اسٹریم میں  انجمن بوائز پی یو کالج کو صد فیصد کامیابی ملی ہے، اور 61  طلبہ میں سے سبھی 61 طلبہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپال  یوسف کولا  نے دی۔یاد رہے کہ 10 اپریل کو آن لائن کے ذریعے نتائج ظاہر کئے گئے تھے،  لیکن  اب    پی یو  بورڈ  کی طرف سے ...

کنداپور میں دستور کی حفاظت کے لئے دلت تنظیموں کی ریلی 

دیش کا دستور وضع کرنے والے ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کے 133 ویں جنم دن پر  کنداپور شاستری سرکل کے پاس منعقدہ دلت تنظیموں اور دیگر ہم خیال اداروں کی مشترکہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سینئر دانشور پروفیسر فنی راج نے کہا کہ اس وقت ملک میں دستوری مراعات اور حقوق کو ختم کرنے کی کوشش کی جا ...

منگلورو میں وزیر اعظم مودی کا زبردست روڈ شو 

پارلیمانی الیکشن میں منگلورو حلقے سے بی جے پی امیدوار کیپٹن برجیش چوٹا اور اڈپی - چکمگلورو حلقوں سے بی جے پی امیدوار کوٹا سرینواس پجاری کے حق میں تشہیری مہم کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی نے منگلورو شہر میں ایک زبردست روڈ شو کیا جس میں بی جے پی کارکنان، لیڈران اور عوام کے ایک جم ...