بھٹکل:نفرت و بدامنی نہیں امن و بھائی چارہ چاہیے :نیو انگلش پی یو کالج میں سیر ت النبی ﷺ پر خصوصی لکچر کا انعقاد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 5th December 2017, 9:19 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:5/ دسمبر(ایس اؤنیوز)اللہ کے آخری نبی اور ساری انسانیت کے رہبر حضرت محمد ﷺ نے اپنی حیات کے کسی بھی لمحہ میں کسی ذی روح سے کبھی نفرت یا دشمنی نہیں کی ،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دشمنوں کو حد سے زیادہ پیار و محبت کرتے ہوئے انہیں ہمیشہ معاف کیاہے ایسے انمول ، انمٹ انسانی اقدار سے پُر آپ ؐ کی زندگی تاقیامت انسانوں کے لئے رہنمائی کرتی رہے گی اور یہی انسانیت آپ ؐ کی زندگی کا مقصد تھا۔ ان خیالات کا اظہار شانتی پرکاشن منگلورو کے مینجر اورجماعت اسلامی ہند کرناٹکا کےمجلس شوریٰ کے رکن محمد کوئیں نےکیا۔

وہ یہاں بھٹکل ایجوکیشن ٹرسٹ کے دی نیو انگلش پی یو کالج میں جماعت اسلامی ہند بھٹکل کی جانب سے منعقدہ ’’حضرت محمد ﷺانسانوں کے رہنما‘‘موضوع پر کالج کے طلبا سے مخاطب تھے۔ محمد کوئیں نے جسمانی اعضاء کی مثال پیش کرتے ہوئے کہاکہ جس طرح جسم کے اعضاء ایک دوسرے کے تعاو ن سے اپنا کام انجام دیتےہیں اسی طرح معاشرے کے تمام طبقات آپس میں ایک دوسرے کو پہچان کر تعاون سے آگے بڑھنا چاہئے، آپسی تال میل ،تعاون فطری اصول ہے۔ ہم اپنے اندر موجود برائیوں کو ، منفی پہلوؤں کو دور کریں ، آپس میں ایک دوسرے شک وشبہ کی نظر سے نہ دیکھیں۔ سماجی صحت کا تحفظ کرتےہوئے آگے بڑھیں۔انہوں نے طلبا سے کہاکہ جدید دنیا کو ’’انسانیت ‘‘ کا نعرہ دے کر انسانیت کا پیغام پھیلائیں۔

پی یو کالج کے پرنسپال وریندر شانبھاگ نے پروگرام کی صدار ت کرتے ہوئے کہاکہ دن بدن بدامنی کا ماحول پیدا ہورہاہے ، معمولی باتوں کو لے کر آپس میں جھگڑے ہونے سے نفرت کا ماحول پیدا ہورہاہے۔ ہمیں نفرت اور بد امنی نہیں بلکہ امن چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ سب کو سمجھ کر دل سے دل ملنے والوں سے ہی ایک بہتر سماج تشکیل پاتاہے، سیاسی وجوہات کی بنا بد امنی پھیل رہی ہے طلبا ایسے خیالات سے دور رہنے کی تلقین کی۔

شعبہ تاریخ کی لکچرر شیاملا کامت نے حضرت محمد ﷺ کی زندگی اور ان کے پیغام پر اپنے خیالات کا اظہارکیا۔ شمس انگلش میڈیم ہائی اسکول کے صدر مدرس محمد رضا مانوی نے افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے شکریہ اداکیا۔ لکچرر رام چندر بھٹ نے نظامت کی۔ جماعت اسلامی ہندبھٹکل کے امیر مقامی مجاہد مصطفیٰ ، ضلع ناظم محمد طلحہ سدی باپا ، تربیت ایجوکیشن سوسائٹی کے نائب صدر سید اشرف برماور ڈائس پر موجود تھے۔ پروگرام میں طلبا کی کثیر تعداد موجود تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...