بھٹکل:آسارکیری اور سونارکیری کے عوام نے ڈرنیج مسئلہ کے فوری حل کا مطالبہ لےکر میمورنڈم سونپا

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 11th September 2017, 9:57 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:11/ستمبر (ایس اؤنیوز)بلدیہ حدود کے آسارکیری ، سونار کیری علاقے میں اندرونی نالیوں کی بدنظمی کی وجہ سے گندہ پانی پینے کے پانی کے کنوؤوں میں شامل ہونے کو لے کر فوری مسئلہ حل کرنے کی مانگ لے کر علاقے کےعوام نے بلدیہ چیف آفیسر کو میمورنڈم سونپا۔

میمورنڈم میں اے ڈی بی کے ماتحت تعمیر کردہ ڈرنیج کا سسٹم غیر سائنٹفک ہے، گندہ پانی کنوؤو ں میں شامل ہونے سے عوام کو پینے کا پانی ملنا محال ہورہاہے، گذشتہ 2-3سالوں سے علاقے کے عوام موسم گرما اور موسم باراں میں باری باری الگ الگ مسائل سے جوجھ رہے ہیں۔ بارش کے موسم نالیوں کا گندہ سڑک پر بہتاہے ،گندی بو پھیل جاتی ہے عوام کا چلنا پھرنا دشوار ہوجاتاہے اور شام میں مچھروں کی بھرمار بیماریوں کو دعوت دیتی ہے۔ علاقے میں ڈینگو، چکن گونیا ، ملیریا ، ٹائفائیڈ جیسی بیماریوں کے پھیل رہی ہیں ، اس سے پہلے عوام بیماریوں کا شکار ہومشکلات میں گھریں بلدیہ کو چاہئے کہ وہ فوری طورپر مسئلہ کو حل کرنے کا مطالبہ میمورنڈم میں کیاگیاہے۔ علاقہ کے لیڈر کرشنا نائک نے بات کرتے ہوئے کہاکہ اگر مسئلہ کا حل نہیں کیا گیا تو سخت احتجاج کرنےکی دھمکی دی ۔

چیف آفیسر کے نہ ہونے کی وجہ سے منصوبہ جات آفیسر وینوگوپال شاستری نے میمورنڈم قبول کیا۔ اس موقع پر وینکٹیش نائک، سچن مہالے ، پرکاش نائک، نتیش مہالے، ستیہ نارائن شیٹھ، بال چندرمہالے، ایشور نائک، ماروتی نائک، وٹھل مہالے وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔