بھٹکل:یکم ستمبر(ایس اؤ نیوز) تعلقہ کی سدھارتھ پی یوکالج کے طلبا وطالبات نے اترکنڑا ضلع تعلیمات عامہ پی یو کالج کی طرف سے بھٹکل تعلقہ پی یوکالج کے کھیل مقابلوں میں بہترین کارکردگی پیش کئے جانے کےمتعلق کالج پرنسپال نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے طلبا کو مبارکبادی پیش کی ہے۔
کالج کے متعلم نکھیل نے 200میٹر دوڑ میں اول۔ نوتن 5000میٹر میں دوم۔ شویتا ڈسک تھرو میں دوم۔ شری نواس گونڈ ہرڈلس میں سوم اور 4x100میٹر ریلے میں دوم مقام حاصل کرتے ہوئے ضلع سطح کے لئے منتخب ہونے کی جانکاری پریس ریلیز میں دی گئی ہے۔ تمام طلبا کو کالج پرنسپال اور اساتذہ نے مبارکبادی پیش کی ہے۔
خیال رہے کہ انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے میدان میں انجمن پی یو کالج فار گرلس کے زیراہتمام اور انجمن پی یوکالج فار بوائز کی نگرانی میں تعلقہ لیول کے کھیل مقابلہ جات منعقد کئے گئے تھے۔