شرالی لکچرر گونگا کےکہانیوں کا مجموعہ ارتھ کا اجراء

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 31st August 2016, 12:56 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:30/اگست(ایس او نیوز)شرالی جنتا ودھیالیا کے لکچرر ہونپیا گو نگاکے کہانیوں کے دوسرے مجموعے ’’ارتھ (معنی )‘‘کا بزرگ ادیب ڈاکٹر رام کرشنا گندی نے اجراء کیا۔

اس کے بعد خطاب کرتے ہوئے موصوف نےکہاکہ ہمارا آس پاس کا معاشر ہ  ہی ہمیں کہانی لکھنے کے لئے ترغیب دیتاہے، زندگی کے حقیقی واقعات کو زیر بحث لایا جاتا ہے جس کے نتیجےمیں زندگی کو تجسس کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، نوجوانوں کو ادب کی طرف لے جانا ہے۔ بزرگ ادیب وشنو نائک نے اجراء کردہ مجموعے ارتھ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ متعلقہ مجموعہ قاری کوپکڑے رکھتے ہوئے اس کے دل میں اترنےمیں کامیاب ہے۔ انجمن ڈگری کالج بھٹکل کےصدر شعبہ کنڑا آر ایس نایک نے مجموعہ کا تعارف کیا ۔ کینرا ویلفیر ٹرسٹ کے انتظامیہ افسر کے وی شٹی نے صدارت کی ، پرنسپال اے بی رام رتھ ، شری نواس مہالے ، وشنو شانبھاگ موجود تھے۔ مجموعہ کے مصنف گونگا نے افتتاحی کلمات پیش کئے ۔ لکچرر ٹی بی مڈیوال نے نظامت کی تو لکچرر سی پرکاش نے شکریہ اداکیا۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔