شرالی علاقہ کے لیڈر ،وکیل سنتوش نائک کانگریس میں شامل

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 7th April 2018, 6:02 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:7/اپریل (ایس او نیوز)مرحوم ایس ایم یحییٰ کے کٹر حمایتی منجپا نائک کے فرزند،بھٹکل تعلقہ شرالی علاقہ کے لیڈر ، وکیل سنتوش نائک ضلع نگراں کاروزیر آر وی دیش پانڈے، ضلع کانگریس صدر بھیمنانائک اور رکن اسمبلی منکال وئیدیا کی موجودگی میں کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے سے حلقہ میں کانگریس کے لئے راستے موزوں ہونے کی بات کہی جارہی ہے۔

اس سے قبل کانگریس پارٹی کے جنرل سکریٹری کے طورپر پارٹی کی خدمت انجام دینےو الے سنتوش نائک 2008اور2013میں بھٹکل حلقہ سے کانگریس ٹکٹ کے لئے بھی کوشش کئے تھے ، ناکامی کے بعد 2013میں ہی جےڈی ایس میں شامل ہوکر وہاں ٹکٹ حاصل کرنےکی کوشش کی تھی ۔ بدلے سیاسی حالات کی وجہ سے سیاست سے کچھ دنوں کے لئے دوررہنے والے سنتوش نائک دوبارہ کانگریس میں شامل ہوئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔