بھٹکل شمس اسکول کا سالانہ جلسہ : رابعہ ملیحہ ہلارے اور ندا محتشم کو ’’نجمِ اخوان ‘‘ کا گولڈ میڈل ایوارڈ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd December 2018, 8:52 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:23؍ڈسمبر (ایس او نیوز)شمس انگلش میڈیم اسکول کے23ڈسمبر 2018بروز اتوار  سالانہ جلسے (خواتین کے لئے مختص )  میں اسکول کی ہونہار طالبات  آئی سی ایس سی کے زمرے میں رابعہ  ملیحہ بنت محمد مقیم عثمان ہلارے اور ریاستی نصاب کے زمرے میں  ندا بنت مشتاق محتشم کو شمس کے باوقار اعزازگولڈ میڈل  ’’نجمِ اخوان ‘‘ ایوارڈ سےنوازاگیا۔

خواتین کے لئے مختص سالانہ جلسے میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے محترمہ قانتہ غنی روہیل کھنڈ یونیورسٹی بریلی ، اترپردیش اور اعزازی مہمان کے طورپر محترمہ فرح بلال رکن الدین  اور نازنین بھالی شریک تھیں۔ اسکول کے سابق پرنسپال صبیحہ فاروق کوڑا نے پروگرام کی صدارت کیں۔ جلسےمیں ہونہار طالبا ت کو میرٹ  ایوارڈ، کلچرل ایوارڈ، کھیل ایوارڈسے نوازتے ہوئے انہیں سند اور میمونٹو پیش کئے گئے۔

جلسے کا آغاز عائشہ سیمی کی تلاوت قرآن سے ہوا تو رابعہ ملیحہ ہلارے نے بارگاہ ایزدی میں حمد اور خدیجہ اور لبابہ نے ہدیہ نعت پیش کیں۔ نہم جماعت کی طالبات نے شمس اسکول کے ترانے کو پیش کیا۔ فاطمہ ندا نے استقبال کیا ۔ اساتذہ عفیفہ اور تحسین نے نظامت کے فرائض انجام دئیے تو خدیجہ آئینہ نے شکریہ اداکیا۔ ثقافتی پروگرام کے ساتھ شام 6بجے جلسہ اختتام کو پہونچا۔ اس موقع پر اسکول بورڈ ممبر محترمہ نبیرہ محتشم، پرنسپال فہمیدہ خضر سمیت کئی لوگ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...