بھٹکل: شرالی کے ہادی منے مندر میں پھر چوری کی واردات؛ چور عطیہ ڈبی ہی اُٹھا کر لے گئے

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd July 2016, 2:44 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:22/ جولائی(ایس او نیوز) تعلقہ کے قومی شاہراہ سے متصل شرالی کی ہادی ماستی منے مندرمیں پھر ایک بار چوری کی واردات پیش آئی ہے۔ اس بار مندرکا دروازہ توڑ کرچوراندر گھسے ہیں اورعطیہ ڈبےکو ہی لے کر فرار ہوگئے ہیں۔ چوری کی واردات جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کو پیش آئی ہے، جبکہ واردات کی خبر جمعہ کی صبح منظر عام پر آئی ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق عطیہ ڈبے میں 8-10ہزارروپئے ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ کلپ کے مطابق مندر کے بائیں جانب کا دروازہ توڑ کرچور اندر داخل ہوئےہیں، مندر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی نصب کاری جاری رہتے چوری کی واردات کا پیش آنا کئی شبہات کو جنم دے رہا ہے۔

خبر ملتے ہی ایڈیشنل ایس پی دیوراج ، ایس آئی منجپا اپنے عملے کے ساتھ مندر پہنچ گئے اور لوگوں سے معلومات حاصل کرتے ہوئے مندر کا معائنہ کیا۔ بعد میں ملزموں کا سراغ لگانے کے لئے جاسوسی کتوں کو لانے کی بات کہی ۔ اس سلسلے میں موہن مادیو دیواڑیگا نیر کنٹھ نے پولس تھانہ میں چوری کے تعلق سےشکایت درج کیہے اوربھٹکل دیہی پولس تھانے میں کیس درج کرلیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ 29اپریل کو بھی اسی مندر کا دروازہ توڑ کر مورتیوں سمیت 5لاکھ روپئے سے زائد قیمت والے زیورات کو چوروں نے لوٹ لیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔