بھٹکل :طلبا سائنسی مطالعہ کے ساتھ سائنٹفک فکر کو بھی اپنائیں : ہائی اسکول طلبا کے سائنسی پروگرام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 7th December 2017, 7:18 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:7/ دسمبر(ایس اؤنیوز)طلبا صرف امتحانات کے لئے سائنس کا مطالعہ نہ کریں بلکہ سائنٹفک فکر کو اپناتے ہوئے نئی تخلیق و اکتشافات کے لئے دروازے واکرنے کی کارگزار بی ای اؤ یلما نے بات کہی۔

وہ یہاں دی نیو انگلش پی یو کالج بھٹکل ، بی ای اؤ دفتر اور بھارت وکاس پریشد بھٹکل شاخ کے اشتراک سے تعلقہ کے ہائی اسکول طلبا کے لئے منعقدہ سائنسی تخلیقات 2017پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہی تھیں۔ مقابلہ میں تعلقہ کے 24ہائی اسکول کے طلبا شرکت کئے تھے۔

مقابلے میں مرڈیشور کی آر این ایس ودیا نکیتن ہائی اسکول اول، سرکاری ہائی اسکول بیلکے دوم اور دی نیو انگلش ہائی اسکول کے طلبا نے سوم انعام حاصل کیا۔ طلبا کی طرف سے رنجیتا ہیگڈے ، دیپالی نائک، ابھیشک نائک اور استاد سنتوش شٹی نے اپنے خیالات کااظہار کیا۔

کیمیکل کا استعمال کرتےہوئے دیا سلائی کے ذریعے پروگرام کا افتتاح کیا گیا ۔ بھٹکل ایجوکیشن ٹرسٹ کے صدر ڈاکٹر سریش نایک نے پروگرام کی صدارت کی۔ اگیانیشوری ایجوکیشن ڈگری کالج کے پرنسپال ڈاکٹر نرسمہا مورتی ، شرالی سینٹ تھامس اسکول کے پرنسپال سیاموئیل ورگس ، سرکاری ہائی اسکول گورٹے کے صدر مدرس راگھویندر نائک، کنڑا ساہتیہ پریشد کے صدر گنگادھر نائک، بی ای اؤ دفتر کے تعلیمی ناظم ایس پی بھٹ، تعلیمی صلاح کار بی آر کے مورتی ، مقابلے کے نگراں کار شیوپا موجود تھے۔

پرنسپال وریندر شانبھاگ نے استقبال کرتے ہوئے افتتاحی کلمات پیش کئے ۔ لکچرر ناگ لکشمی اور بھارت وکاس پریشد کے سکریٹری پرکاش شرالی نے شکریہ اداکیا۔ لکچرر اوشا بائی، لولیٹا روڈرگس اور رام چندر بھٹ نے نظامت کی۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔