بھٹکل میں 11اکتوبر کو ’’سوہاردا کرناٹکا ‘‘فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے موضوع پر اہم پروگرام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 5th October 2017, 9:56 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:5/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)’’سوہاردا کرناٹکا ‘‘ کےموضوع پر 11اکتوبر بروز بدھ کی صبح 30-10بجے بھٹکل اربن بینک ہال میں سماجی کارکنان، روشن خیال مفکروں ، ادیبوں ، یکساں ذہن والوں پر مشتمل ’’ایک گفتگو‘‘کا اہتمام کئے جانے کی سی پی آئی بھٹکل کے ذمہ دار سبھاش کوپی کر نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے اطلاع دی ہے۔

پریس ریلیز کے مطابق فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارگی کو فروغ دینے کے لئے سوہاردا کرناٹکا کے نام پر مختلف نظریات کے حامل افراد کے درمیان گفتگو کی جائے گی ، اور پرسکون زندگی کے لئے لائحہ عمل بنانے کی بات کہی ہے۔ متعلقہ پروگرام میں مفکر، کسانوں اور مزدوروں کے لیڈر سابق رکن اسمبلی شری رام ریڈی شرکت کریں گے۔ عوام سے کثیر تعداد میں شریک ہونےکی اپیل کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...