بھٹکل: سانتونا کیندر (ہمدردی مرکز ) کے زیرا ہتمام خواتین بیداری پروگرام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 25th March 2017, 1:00 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:24/مارچ(ایس اؤ نیوز)کومودا ابھرودھی سنستھے سانتونا مہیلا سہایاوانی کیندر ، کٹے ویرا، درگاپرمیشوری اور یکشویشوری استری شکتی سنگھ کے اشتراک سے بھٹکل میں یوم خواتین کی مناسبت سے مٹھلی کے ہال میں خواتین بیداری پروگرام منعقد کیا گیا ۔

محکمہ خواتین کی آفیسر پدما ایس رائے نے پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سانتونا کیندر کے ذریعے دکھی عورتوں کو مطمئن کرنے کام ہورہاہے ، عورتیں جن باتوں کو اپنے گھروں میں نہیں کہہ سکتیں وہ یہاں ہمدردی و راحت مرکز (سانتونا کیندر ) میں کھل کرکہیں ، تمہاری تکالیف کو دورکرنے کی کوشش کی جائے گی ۔ مٹھلی گرام پنچایت صدر امینا اسماعیل نے پروگرام کی صدارت کی۔ مہمان خصوصی کے طورپر تعلقہ پنچایت ممبر میناکشی جٹپا نائک، اے ایس آئی نوین جوگی ،ضلعی سنچالک مہیش بھنڈاری ، محکمہ اطفال کی آفیسر سوشیلا ، بھٹکل راحت مرکز کی کانچنا ٹی نائک وغیرہ موجود تھے۔ گنگاگوڈا نے استقبال اور شکریہ کے فرائض انجام دئیے تو کانچنانائک نے نظامت کی۔ اس موقع پر محکمہ اطفال کی آفیسر سوشیلا موگیر کی اداروں کی طرف سے تہنیت کی گئی ۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔