بھٹکل کے ہونہار طالب العلم صلاح الدین ایوب سدی باپا نے لی پیرس سے ماسٹر ڈگری

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 13th August 2018, 1:58 PM | ساحلی خبریں | خلیجی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 13/اگست (ایس او نیوز) بھٹکل انجمن انجینرنگ کالج سے ڈگری حاصل کرنے والے صلاح الدین ابن ایوب سدی باپا نے فرانس کے مشہور شہر  پیرس سے  ماسٹر آف بزنس ایڈمنسٹریشن کی   ڈگری حاصل کرتے ہوئے  قوم و ملت کا نام روشن کردیا ہے۔ موصوف معروف قومی سماجی  خدمت گار  مرحوم ظفر علی  معلم کے  نواسے اور مسقط  سرکاری اسپتال کی ڈاکٹر محترمہ وسیمہ ایوب سدی باپا کے فرزند ہیں۔

صلاح الدین نے جولائی 2018 میں انٹرنیشنل ٹریڈمیں ماسٹرآف ایڈمنسٹریشن  کا امتحان دیا تھا جس میں انہوں نے نمایاں نمبرات سے کامیابی حاصل کی۔ 

صلاح الدین نے اپنی ابتدائی تعلیم انڈین اسکول مسقط سے حاصل کی تھی، انہوں نے ایس ایس ایل سی اور پی یو سی میں نمایاں نمبرات سے کامیابی درج کرنے کے بعد  بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ (انجمن انجینرنگ کالج) سے الیکٹرانکس اینڈ کمیونیکشن    میں ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے  مسقط میں  آئی ٹی انفرااسٹرکچر میں دو سال تک اکائونٹ مینجر کی حیثیت سے بھی کام  کیا پھرایم بی اے کے لئے انہوں نے پیرس میں داخلہ لیا، جہاں سے اُنہوں نے اب ماسٹر  ڈگری حاصل  کی ہے۔

فٹ بال کے شوقین صلاح الدین سدی باپا چھٹیوں میں بھٹکل کالج میں منعقدہ سیمینارس میں کئی بار بچوں کو ترغیبی (Motivational) لیکچرس دےچکے ہیں، وہ دوران تعلیم انجمن انجینرنگ کالج میں کلچرل سکریٹری بھی رہ چکے ہیں۔

صلاح الدین کے والد جناب ایوب سدی باپا بھٹکل مسلم جماعت مسقط کے سرگرم رکن ہیں اور قومی و ملی کاموں میں ہمیشہ آگے رہتے ہیں، جبکہ صلاح الدین کے نانا مرحوم ظفر علی معلم قومی تعلیمی ادارہ انجمن حامئی مسلمین بھٹکل میں ایک عرصہ تک اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں اور وہ اس ادارہ کے جنرل سکریٹری رہ چکے ہیں۔

خیال رہے کہ صلاح الدین کی والدہ ڈاکٹر وسیمہ گذشتہ 25 سالوں سے مسقط سرکاری اسپتال میں خدمات انجام دے رہی ہیں وہ بچوں کی اسپیشلسٹ ہیں۔ ڈاکٹر وسیمہ بھی ایس  ایل سی اور سکینڈ پی یوسی میں ممبئی  کالج سے گولڈ میڈل حاصل کرچکی ہیں۔ڈاکٹر وسیمہ کے  ایک اور فرزندفلاح الدین بھٹکل  سے بی ای  کے بعد اب مسقط میں زیرملازمت ہیں اور شمس الدین بھٹکل انجمن انجینرنگ کالج میں ففتھ سمیسٹر اور دُختر عائشہ مسقط انڈین اسکول میں پی یو سی اول میں زیرتعلیم ہیں۔

بھٹکل مسلم جماعت مسقط کے ایک رکن  نے بتایا کہ اپنے والد، والدہ اور نانا کی  طرح صلاح الدین بھی قومی اور ملی کاموں میں ہمیشہ متحرک رہا ہے۔اس بنیاد پر قوم و ملت کو ان سے بھی اچھی توقعات اور اُمیدیں وابستہ ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...