بھٹکل کے جنتا بینک سمیت کئی ایک بینکوں پر قرضہ دار سنگھا نے لگایا غریبوں کی جائیداداور زیورات وغیرہ لوٹنے کا الزام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 17th May 2017, 7:46 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:16/مئی (ایس اؤنیوز)تعلقہ کی جنتا کوآپریٹیو بینک میں انشورنس کی رقم غلط استعمال کئے جانے کے متعلق لوک آیوکتہ نے جو حکم جاری کیا ہے اس کے مطابق بینک کے اعلیٰ افسران اشوک ہیگڈے اور درگپا نائک کے خلاف بھٹکل پولس تھانے میں کیس درج ہواہے، ملزمان کے خلاف بینک انتظامیہ کارروائی کرنے کا بھٹکل قرضہ دار سنگھا کی طرف سے مطالبہ کیا گیا ہے۔

بدھ کی شام نجی ہوٹل میں پریس کانفرنس کے ذریعے بات کرتے ہوئے سنگھا کے صدر گنپتی نائک جالی نے کہا کہ کئی ایک کو آپریٹیو بینکوں میں حقوق انسانی کی خلاف ورزی ہورہی ہے، غریبوں کی جائیداد، سونا اور انشورنس کی رقم لوٹی جارہی ہے،جنتا بینک میں سال 2007اور2008میں غریبوں کے انشورنس کی رقم لوٹے جانے کے خلاف 2015میں ثبوتوں کے ساتھ لوک آیوکتہ کو شکایت دی گئی تھی ، لوک آیوکتہ نے ملزموں کے خلاف کریمنل مقدمہ درج کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ پولس فوری طورپر ملزموں کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کی انہوں نے مانگ کی ۔چونکہ ہمیں پوری جانکاری 7-8سال بعد ملی اسی لئے کیس درج کرانے میں دیر ی ہونے کی بات کہی۔ موصولہ اطلاع کے مطابق متاثرین کو انشورنس رقم سودسمیت ادا کی گئی ہے، لیکن افسران نے جو غلطی کی ہے اس کو نظر انداز کرنا ممکن نہیں ہے، اکثر متاثرین غریب ہوتے ہیں اسی لئے ان کی طرف سے ہم جدوجہد کررہے ہیں۔بینک کی طرف سے مجھ پر الزام عائد کیاگیا ہے کہ میں ایک ڈفالٹر ہوں اور قرضہ معاف کرنے کے لئے افسران پر دباؤ ڈالا ، جب اس میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی تو غیر متعلقہ معاملات کو لے کر شکایت درج کرنے والے الزام میں کوئی سچائی نہیں ہے، میرا معاملہ عدالت میں زیر بحث ہے اور مجھے یقین ہے کہ مجھے انصاف ملے گا۔ اس موقع پر ایم ڈی نائک، ایم ایم نائک، سلیمان ، محمد اشفا ق طاہرہ وغیرہ موجود تھے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔