بھٹکل :جوے کے اڈے پر پولس کا چھاپہ : 9گرفتار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 13th November 2018, 8:45 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:13؍نومبر (ایس او نیوز)تعلقہ کے کونار گرام پنچایت  بیلورومنے حدود میں  بھٹکل دیہی تھانہ پولس  نے جو اکھیلنے کے دوران چھاپہ مار کر 9افراد کو گرفتار کرنے کا واقعہ اتوار کی شام پیش آیاہے۔

گرفتار شدگان کی شناخت کنہیا نائک نوج، گوند نائک بیلکے، دیویندر نائک گولی بیلورو، مادیو جنا نائک یلووڑی کوؤور ، ناگیش  شیروگار سبتے، سنیا نائک گولی بیلورو، کرشنا گوندگونڈ کونار، ملا گونڈ کونار، نارائن گونڈ ہڈین کے طورپر کی گئی ہے۔ یہ تمام ضمانت پر رہا کئے گئے ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق بیلورو منے حدود میں یہ تمام مرغوں کی لڑائی پر رقم لگاکر جوا کھیل رہے تھے۔ پولس مصدقہ خبر پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرنے کی بات کہی جارہی ہے۔ ملزمان سے پولس نے 4مرغے ، 2چاقو، 2990روپئے نقد ضبط کرلئے گئے ہیں۔ بھٹکل دیہی پولس تھانہ میں کیس داخل کرلینے کے بعد جانچ کی جارہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔