بھٹکل کے ہڈین میں افسران کی اتی کرم زمین  کےخلاف  انہدامی کارروائی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 20th September 2018, 8:31 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل :20/ستمبر(ایس اؤ نیوز) تعلقہ کے ہڈین دیہات میں اتی کرم سرکاری ہاڑی زمین ک(سروے نمبر 95) کو تحصیل افسران نے جمعرات کو نکال باہر کرنے کا واقعہ پیش آیاہے۔

جمعرات کی صبح صبح پولس سکیورٹی کے ساتھ  تحصیل آفیسر گنپتی میتری کی قیادت میں افسران جائے وقوع پہنچ کر جے سی بی کے ذریعے اتی کرم کو ہٹانے کی کارروائی شروع کی۔ اتی کرم دار ناگیش لچمیا نائک کے گھروالے افسران سے درخواست کی کہ ہم لوگ بہت پہلے سے یہاں مقیم ہیں، یہیں پر پیڑ پودے اگا کر اپنی زندگی کے تعمیر کی کوشش میں ہیں، زمین  مسطح کی گئی تو ہمیں دوسری زمین نہیں ہے۔ اس لئے زمین ہمارے لئے چھوڑد یں۔ اسی دوران افسران اور گھروالوں کے درمیان باتونی نوک جھونک بھی ہوئی ۔ بات نہیں بنی تو ناگیش نائک کے والدین جے سی بی کے سامنے سوکر کارروائی کو روکنے کی مانگ کی۔ مگر افسران اس کی پرواہ نہ کی، پولس عملے نے دونوں کو وہاں سے نکال لانے کے بعد کارروائی جاری رہی ۔

معاملے کو لے کر افسران نے کہاکہ متعلقہ زمین اتی کرم نہ کرنے کے لئے انہیں سمجھاتے رہے ہیں، یہ معاملہ کرناٹکا زمین قبضہ جاتی خصوصی عدالت بنگلورو میں چل رہاہے، لیکن اتی کرم دار اس سے قبل اتی کرم کی گئی زمین سے ہٹ کر زائد زمین اتی کرم کرتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں۔ جس سے عوام کو چلنے پھرنے میں دقت ہورہی ہے۔ ہمیں اتی کرم نکال باہر کرنےکے سوا کوئی چارہ نہیں ہونے کی افسران نے جانکاری دی۔ ولیج اکاؤنٹنٹ اور معاونین کارروائی میں شریک تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔