پی یو سی پرچوں کی دوبارہ جانچ کے بعد سہنا ایم نائک کو بھٹکل تعلقہ میں اول مقام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 14th June 2017, 8:33 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:14/جون (ایس اؤنیوز)گذشتہ مارچ میں منعقد ہوئے پی یو سی دوم کے سالانہ امتحانات میں سدھارتھ پی یو کالج کی طالبہ سہنا ایم نائک نے ملے ہوئے نمبرات سےاطمینان حاصل نہ کرتے ہوئے اپنے پرچوں کی دوبارہ جانچ کی درخواست کی تھی، جس کے بعد اُسے سات زائد نمبرات حاصل ہوئے ہیں، جس کے ساتھ ہی سہنا ایم نائک نے جملہ 585 مارکس حاصل کرتے ہوئے  بھٹکل تعلقہ میں اول مقام حاصل کیا ہے، جبکہ ضلعی سطح پر اُسے پانچواں مقام ملا ہے۔

مئی کے مہینے میں جب نتائج کا اعلان ہوا تو سہنا   نائک کو کل 578نمبرات حاصل ہوئے تھے ۔ طالبہ نے اپنے انگریزی پرچے کی دوبارہ جانچ کے لئے درخواست دی تو اس میں 7زائد مارکس حاصل ہوئے ہیں ۔ طالبہ کی بہترین کارکردگی پر کالج کی پرنسپال ارچنا یو، لکچررحضرات اور دیگر ذمہ داروں نے مبارکباد پیش کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...