مسقط میں بھٹکل کے ایک مکین کی خودکشی؛ دوپہر تک نعش ملنے کی توقع

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 14th October 2018, 11:18 AM | ساحلی خبریں | خلیجی خبریں |

بھٹکل:14/اکتوبر(ایس اؤ نیوز) عمان کے مسقط  میں  بھٹکل کے ایک شخص کی نعش ایک عمارت کی خالی جگہ پر لٹکتی ہوئی پائی گئی، جس کے تعلق سے بتایا گیا ہے کہ اُس نے خودکشی کی ہے۔ یہ واردات 13 اکتوبر کو پیش آئی۔

مسقط سے ایک ذرائع نے بتایا کہ  مہلوک شخص کی شناخت  محمد اسماعیل شرالی (40) کی حیثیت سے کی گئی ہے جو بھٹکل کے گڈلک علاقہ کا رہنے والا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ اسماعیل مسقط کے  سِیب علاقہ میں  اپنے بھائی کی گھڑی کی دکان میں ملازمت کرتا تھا اور گذشتہ چھ سالوں سے مسقط میں ہی برسرروزگار تھا، ہمیشہ کی طرح وہ سنیچر کو صبح  دکان   کھولا تھا، مگر ایک گھنٹہ بعد  وہ گھر جانے کے لئے نکلا،  بتایا گیا ہے کہ قریبی سوپر مارکٹ  سے اُس نے ایک رسی خریدی  تھی۔ کچھ دیر بعد اس بات کی خبر ملی کہ اُس کی نعش  عمارت کے ایک خالی جگہ پر چھت سے لٹک رہی ہے۔

اطلاع ملتے ہی  مسقط پولس موقع پر پہنچی اور نعش کو اپنی تحویل میں لیا۔

جیسے ہی بھٹکل میں  واقعے کی خبر پہنچی، گڈلک روڈ پر واقع ان کے مکان پر کافی لوگ تعزیت کے لئے پہنچ گئے۔  خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ 

گھر والوں نے بتایا کہ کچھ ماہ قبل  ہی  اُس کی اہلیہ  مسقط سے واپس لوٹی تھی، اُس کو ایک تین سال کی بچی بھی ہے۔

اُدھر مسقط میں  بھٹکل مسلم جماعت کی جانب سے فوزان محتشم  نعش کو حاصل کرنے کے لئے کاغذی  کاروائیوں میں مصروف ہیں۔ ساحل آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے فوزان نے بتایا کہ آج اتوار دوپہر تک نعش ملنے کے اُمید ہے، جس کے بعد   مسقط میں ہی تدفین عمل میں آئے گی۔

 

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...