بھٹکل اربن بینک عالمی سطح پر متعارف ہورہی ہے:تجدیدکردہ بینک عمارت کے افتتاحی تقریب میں وئیدیا  

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 22nd January 2017, 11:10 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:21/جنوری  (ایس او نیوز) بھٹکل کا اربن بینک کسی بھی نیشنل بینک سے کم نہیں ہے، بھٹکل اربن کو آپریٹیو بینک جس طرح اپنے گاہکوں کو سہولیات فراہم کرتا ہے وہی اس کو عالمی سطح پر متعارف کرنے کا اہم سبب ہے۔ ان باتوں کا خیال  رکن اسمبلی منکال وئیدیا نےظاہر کیا۔ وہ یہاں سنیچر کی شام بینک عمارت  کی تجدید کاری کے بعد نئے روپ میں تعمیر کردہ بینک کی عمارت کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اربن بینک گذشتہ پانچ دہوں سے مقامی عوام کو سہولیات فراہم کررہا ہے، فی الحال ریاست میں یہ بینک گریڈ -1کی فہرست میں شامل ہے۔ بینک کی ترقی میں بینک عملے کی مشقت و محنت چھپی ہے، منکال وئیدیا نے کہا کہ بینک گاہکوں کا ہے ، انتظامیہ کی جائیداد نہیں ہے ، عوام سے منتخب شدہ افراد ہی یہاں کے انتظامات کی نگرانی کرتے ہیں،  بینک معاملات میں بے کاراور بے تکی افواہیں ، پیچیدگی پھیلا کر اس کو بدنام کرنا اچھی بات نہیں ہے، تمام کو چاہئے کہ وہ متحدہوکر بینک کو مضبوط کریں۔

افتتاحی تقریب میں انفراسافٹ ٹکنالوجی لمیٹیڈ کے صدر منیندر سنگھ نےخطاب کرتے ہوئے کہاکہ بینک کے ذریعے  ’’روپے کارڈ‘‘ کا اجراء ہونا ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے۔ ہیانگو آئس کریم کے مینجنگ ڈائرکٹر پردیپ پائی نے کہاکہ عوامی میدان میں رکاوٹوں کا ہونا فطری بات ہے ، انہوں نے الزامات سے مایوس ہوئے بغیر ترقی کو تیز کرنے کی صلاح دی ۔ بلدیہ صدر محمد صادق مٹا ، کنڑا ادیب ڈاکٹر ضمیر اللہ شریف ، منگلورو ایکسس بینک کے علاقائی مینجر بی، سریش ، بھٹکل اربن بینک کے صدر عبدالمجید چوگلے ، نائب صدر شیخ قادر باشاہ ڈائس پر موجود تھے۔ منوہر پربھو نے آئی ایس اؤ کے ذریعے بینک کی تصدیق پر خوشی کا اظہار کیا۔ بینک کے جنرل مینجر عبدالرزاق نے استقبال کرتے ہوئے افتتاحی کلمات پیش کئے ۔ معاون جنرل مینجر سبھاش شٹی نے شکریہ اداکیا۔ بینک آفیسر ودیا بھٹ اور ریکھا کامت نے پروگرام کی نظامت کی ۔ اوما گوڑیگار نے کنڑا زبان پر گیت پیش کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔