بھٹکل:بلدیہ یومیہ اورعارضی مزدوروں کو مستقل کرنے کا مطالبہ :سنگھ نے حکومت کو میمورنڈم دیا

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 12th June 2017, 9:05 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:12/جون (ایس اؤنیوز)ریاست کے بلدیہ مزدور، ڈرائیوروغیرہ مختلف شعبہ جات کے تحت کام کرنے والے عارضی اور یومیہ مزدوروں پر ہورہے استحصال سے نجات دلا کر انہیں مقامی انتظامیہ اداروں کی طر ف سے تنخواہ ادا کرنے کی مانگ لے کر سی آئی ٹی یو کرناٹکا میونسپل مزدور سنگھ بھٹکل نے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کے ذریعے ریاستی حکومت کو میمورنڈم سونپا۔

ریاستی حکومت نے انتخابات سے پہلے جو وعدہ کیا تھا اس کو اب تک پورا نہیں کیا ہے۔ اپنے پہلے بجٹ میں 2017مارچ 30کے اندر مزدوروں کو مستقل کرنے کی پیش کش کی گئی تھی جو اب تک فائل کی دھول چاٹ رہی ہے، میونسپل مزدوروں کی تنخواہوں میں ترمیم کرنے کے لئے جو حکم جاری کیا گیا تھا کئی ایک مقامی اداروں نے اس کو اب تک جاری نہیں کیا ہے ۔ سرکار اور بلدیہ کی طرف سے ٹھیکداروں کی طرف سے تنخواہیں ادا کی جاتی ہیں۔ لیکن یہاں ٹھیکدار تعین کردہ تنخواہیں ادا نہ کرتے ہوئے مزدوروں کااستحصال کررہے ہیں۔ اترکنڑا ضلع میں گھر گھر کچرا جمع کرنے والے مزدوراور ڈرائیور تنخواہ مانگی تو انہیں کام سے ہی نکال باہر کیا گیا ہے۔ حالات کو دیکھتے ہوئے حکومت فوری اقدامات کرے اور یومیہ اور عارضی طریقہ کار کو ختم کرنے کامطالبہ میمورنڈم میں کیا گیا ہے۔ اس موقع پر سی آئی ٹی یو کے ضلع سکریٹری سبھاش کوپی کر، سبھاش شٹی ، بھٹکل میونسپل مزدور سنگھ کے صدر راج کمار ، ناکراج کرشنا وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔