کیرلا میں چاند دیکھے جانے کے بعد کیرالہ سمیت مینگلور، اُڈپی اور بھٹکل قاضی صاحبان کی طرف سے رمضان کا اعلان؛ سنیچر کو ہوگا پہلا روزہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 26th May 2017, 8:26 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:26/مئی (ایس اؤنیوز) پڑوسی ریاست کیرالہ میں کالیکٹ  کے  قریب کاپاڑ میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے بعد اور کیرالہ قاضی کی طرف سے  چاند کی رویت  ثابت ہونے کے بعد پڑوسی علاقہ مینگلوراور  اُڈپی  سے لے کر  بھٹکل تک متعلقہ علاقوں کے قاضی صاحبان نے رمضان کا اعلان کردیا ہے، جس کے ساتھ ہی کل سنیچر کو ان تمام علاقوں میں پہلا روزہ ہوگا۔

بھٹکل میں دونوں جماعتوں کے قاضی صاحبان نے چاند دیکھے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے سب کو رمضان  کی مبارکباد پیش کی ۔اُدھر خلیجی ممالک میں آج 30 شعبان ہونے کی بناء پر کل سنیچر کو رمضان کا اعلان کیا جاچکا ہے، اس طرح سعودی عرب اور دبئی سمیت خلیجی ممالک میں بھی سنیچر کو یکم رمضان ہے۔

بھٹکل میں رمضان کا اعلان ہوتے ہی عشاء کی اذان کے فوری بعد اکثر مسلمانوں نے اپنی دکانیں بند کرنی شروع کردی اور تراویح کی تیاریوں میں جٹ گئے، جبکہ حسب معمول بھٹکل کی تمام مساجد میں حفاظ کرام کی امامت میں مسلمانوں نے  تراویح  کی نماز ادا کی۔ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی عشاء میں نمازیوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ دیکھا گیا، جبکہ تمام مساجد میں کثیر تعداد میں مسلمانوں نے پورے اہتمام کے ساتھ  تراویح کی نماز ادا کیں۔

خیال رہے کہ بھٹکل میں دو دن کے بے موسم برسات   کے بعد آسمانوں پر بادل چھائے نظر آتے ہیں، البتہ بارش نہ ہونے سے لوگوں کا گرمی سے برا حال ہے۔ 

بھٹکل میں پہلے روزے کی ختم سحری کا وقت 4:34 ہے جبکہ افطاری 6:57 کو ہوگی۔ یعنی یہاں کا روزہ 14 گھنٹے 23 منٹ کا ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔