بھٹکل رمضان بازار پر عوام کا ہجوم؛ بھٹکل سمیت پاس پڑوس کے علاقوں کی لوگ بھی خریداری کے لئے اُمڈ پڑے (29 ویں رمضان رات کی وڈیو جھلکیاں)

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 24th June 2017, 12:37 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:23/جون (ایس اؤنیوز)رمضان المبارک کے آخری ایام میں اولڈ بس اسٹائنڈ سے لے کر  مین روڈ، ماری کٹہ اور محمد علی روڈ تک رمضان کی خریداری کے لئے عوام اُمڈ پڑے ہیں۔ نہ صرف بھٹکل بلکہ پاس پڑوس کے علاقوں کے لوگوں کی بھی کثیر تعداد میں گاہک عید کی خریداری کے  ساتھ ساتھ گھریلوں چیزوں کی خریداری کے لئے بھی رمضان بازار کا رُخ کررہے ہیں۔ رمضان باکڑا بالخصوص  متوسط گھرانوں کے  لوگوں کے لئے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ جہاں برانڈیڈ اشیا ء کے ساتھ ساتھ اچھی کوالٹی کے غیر برانڈیڈ اشیاء بھی کم داموں پر دستیاب ہیں۔اب آخری دو تین دنوں میں یہاں کپڑوں اور دیگر گھریلو اشیاء کی خریداری زوروں پر ہے، اس کی بازار کی خاصیت یہ ہے کہ یہاں  صرف مسلمان گاہک ہی نہیں بلکہ ہر مذہب اور ذات  کے لوگ خریداری کے لئے آتے ہیں جس کے لئے کہا جاسکتا ہے کہ یہ بازار آپسی بھائی چارگی اور  یک جہتی کی جیتی جاگتی مثال ہے۔

رمضان بازار میں ملک اور بیرون ملک کے شہروں کی گھریلو اشیاء، کپڑے ، بچوں کے کھلونے وغیرہ مناسب قیمت پر دستیاب ہوتےہیں۔ بازار میں خاص کر عورتوں اور بچوں کی خریدار ی بڑے پیمانے پر ہوتی ہے تو مردوں کی خریداری ایک حد تک ہی کہی جاسکتی ہے۔ زمانے کی ترقی کے ساتھ دیگر فیشن ایبل اشیاء اورسامان بھی ترقی پر ہیں۔ پرانی دکانوں کے سامنے اور بلدیہ کے ٹینڈر کے ذریعے اعلان کردہ باکڑوں سمیت کل 73نئے باکڑا دکان رمضان بازار کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ دکانداروں میں قیمت کو لے کر مقابلہ آرائی ہوتی ہے جس کے نتیجے میں گاہکوں کو بڑا فائدہ ہوتاہے۔

بھٹکل کے پڑوسی مقامات شیرور، بیندور، مرڈیشور ، ہوناور اور کمٹہ وغیرہ علاقوں سے بھی ہزاروں لوگ رمضان بازار میں خریداری کے لئے آتے  ہیں۔ 

آج جمعہ رات گیارہ بجے رمضان بازار سے لی گئی وڈیو کی کچھ جھلکیاں :

 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔