بھٹکل : آر این ایس ودیانکیتن مرڈیشور کے طلبا کا کھیل مقابلوں میں بہترین پرفارمنس

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 17th September 2018, 7:09 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل :17/ستمبر(ایس اؤ نیوز) تعلقہ  سطح کے پرائمری اسکول طلبا کے لئے منعقد ہوئے کھیل مقابلوں میں آر این ایس ودیا نکیتن کے طلبا و طالبات نے بہترین کارکردگی کامظاہرہ پیش کیا۔

پرائمری شعبہ میں کرشنا اے نائک 100میٹر دوڑ میں دوم، 200میٹر دوڑ میں اول، روبین آر ڈیسوزا ہائی  جمپ میں اول، چئتنا شطرنج میں اول، سنجنا نائک ہیمر تھرو میں دوم، چرنجیوی موگیر ہیمر تھرو میں دوم، ناگراج نائک ہیمرتھرو میں سوم مقام حاصل کیا ہے۔

ہائی اسکول کے زمرےمیں روپیش ہری کانت 200اور400میٹر دوڑ میں اول، 800میٹر دوڑ میں دوم، آکاش نائک 100میٹر دوڑ میں دوم، لانگ جمپ میں دوم ، ٹرپل جمپ میں سوم ، منوج ایم نائک ہائی جمپ میں اول ، ٹرپل جمپ میں اول، ہرڈلس میں دوم ، نتین نائک 200میٹر دوڑ میں سوم ، منوج نائک ہیامر تھرو میں اول، ڈسک تھرو میں سوم، لکمیش موگیر 100میٹر دوڑ میں سوم  سمیت کئی مقابلہ جات میں طلبا و طالبات نے بہتر پرفارمنس کیا ہے۔ اسی طرح لڑکوں کے زمرے میں والی بال اول، کبڈی اول ، 4x100میٹر ریلے میں اول۔ لڑکیوں کے شعبہ میں سومیا نائک ہیامر تھرو میں اول ، ڈسک تھرو میں سوم ، دیویا نائک ہیامر میں اول، وندنانائک شطرنج میں سوم وغیرہ کامقام حاصل کیا ہے۔ طلبا کی بہترین کارکردگی پر آر این ایس انتظامیہ کے صدر ڈاکٹر آر این شتی اور پرنسپال ڈاکٹر سریش شٹی ، فزیکل ٹیچر گنیشامب نائک سمیت تمام اساتذہ نے مبارکبادی پیش کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔