بھٹکل کے پرورگا میں کوئیل پیپر مفت تربیتی پروگرام کا آغاز

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 7th October 2017, 6:11 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:7/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)سمودایا ابھیرودھی یوجنا آر این ایس پالی ٹیکنک مرڈیشور کی جانب سے تعلقہ کے پرورگا میں ایک ماہ کی مفت کوئیل پیپر جیولری تربیتی پروگرام کا آراین ایس تعلیمی ادارے کے ڈائرکٹر ایم وی ہیگڈے نے افتتاح کیا۔

افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خواتین فرصت کے اوقات میں میسر مواقع سے استفادہ کرتے ہوئے معاشی طورپر خود مختار زندگی اپنانے کی اپیل کی۔ پروگرام کے منتظم کے مری سوامی نے افتتاحی کلمات پیش کئے۔ منڈے جٹگیشور مندر انتظامیہ کے صدر جٹا نائک نے پروگرام کی صدارت کی۔ خودکار سنگھ کی نمائندہ گیتا نائک، کے ڈی ڈی سی ادارے کے فیلکس فرنانڈیز ، تربیتی ٹیچر سویتا بھنڈاری موجود تھے۔ کویتا نےا ستقبال کیا ، پرکاش جے سی نے نظامت کے فرائض انجام دئیے ۔ گلابی نائک نے شکریہ اداکیا۔ سومنا اور ساتھیوں نے پرارتھنا پیش کی۔

ایک نظر اس پر بھی

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی