بھٹکل: پرورگا ہائرپرائمری اسکول کے اساتذہ کا تبادلہ : دیہی عوام  کا تبادلے کے خلاف احتجاج

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th August 2018, 8:43 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:18/ اگست (ایس اؤ نیوز)  یلووڑی کوؤور گرام پنچایت حدود کی پرورگا ہائر پرائمری اسکول کے اساتذہ کو زائد اسامی ہونے کے نتیجے میں تبادلہ  کیاگیا ہے۔ مقامی عوام نے اساتذہ کے تبادلے سے بچوں کی تعلیم متاثر ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے والدین اور سرپرستوں کےساتھ سنیچر کو  اسکول کے سامنے احتجاج کیا۔

سنیچر کی صبح ٹھیک 30-08بجے اسکول کے سامنے حاضر ہوکر والدین، سرپرست ، اسکول ترقی بورڈ کے ممبران نے تبادلے کو رد کئے جانے پر زور دیا۔ انہوں نے بتایا کہ کہ اسکول 100برس کی تاریخ رکھتی ہے ، علاقے کے عوام کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اس تاریخی اسکول کو باقی رکھیں۔ ہر جگہ انگریزی میڈیم کی طرف رجحان ہونے کے باوجود اسکول کو بچانےکی کوشش کی جارہی ہے، فی الحال یہاں 74طلبا زیر تعلیم ہیں۔ اسکول ترقی بورڈ انتظامیہ سے گفتگو کئے بنا اساتذہ کا تبادلہ کرنا صحیح نہیں ہے۔ تبادلے سے طلبا کی تعلیم متاثر ہوگی اور عوام میں سرکاری اسکولوں کے متعلق غلط پیغام جائے گا، اگر یہ اسکول بند ہوتی ہے تو اس کی ذمہ داری راست طورپر افسران پرہوگی۔ احتجاجی بضد تھے کہ بی ای اؤ جائے وقوع پہنچ کر میمورنڈم حاصل کرے۔ بلاک ایجوکیشن آفیسر ایم آر منجی جائے وقوع پہنچ کر میمورنڈم حاصل کرنے کے بعد ضروری اقدام کرنےکاتیقن دیا۔اور کہاکہ جن اسکولوں میں طلبا کی شرح کے مطابق زائد اساتذہ ہیں سرکاری سطح پر ان کے تبادلے کاکام جاری ہے، میں اسکول کا مسئلہ اعلیٰ افسران کے سامنے پیش کرتے ہوئے حل نکالنے کی کوشش کرونگا۔  اس موقع پر اسکول الومنی کے صدر انپانائک ، اسکول انتظامیہ کے صدر منجوناتھ آچاریہ ، ایرپا گرڈیکر، اُدئیے  نائک، دیویا نارائن نائک، جٹپا نائک، بھاسکر آچاری ، مادیو نائک، قادر باشاہ ، گنیش پائی ، ساویتری پجاری وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔