بھٹکل : دیہی طلبا کے لئے بہتر بس سہولیات کی فراہمی کامطالبہ لے کربس ڈپو مینجر کو طلبا کا  میمورنڈم

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 29th August 2018, 8:49 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:29/ اگست (ایس اؤ نیوز)تعلقہ کے دیہی علاقوں کے طلبا اپنے اسکول اور کالجوں کو پہنچنے اور لوٹنے کے لئے مناسب بسوں کی سہولت نہیں ہونے کی وجہ سے پریشان ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں آنے جانے کے لئے بسوں کا بہتر انتظام کرنے کا مطالبہ لے کر بھٹکل بس ڈپو مینجر کو میمورنڈم سونپاگیا۔

اے بی وی پی بھٹکل کی طرف سے دئیے گئے میمورنڈم میں کہاگیا ہے کہ تعلقہ کے مختلف دیہات اور پڑوسی تعلقہ جات سے کئی طلبا و طالبات تعلیم حاصل کرنے کے لئے بھٹکل آتے ہیں۔ لیکن انہیں وقت پر بس کی سہولت میسر نہیں ہے۔ ہوناور اور بھٹکل کے درمیان چلنے والی بسوں کی تعداد میں بھی کٹوتی کی گئی ہے ۔ اترکوپا سے آنے والی بسوں کی اوقات میں کمی بیشی کی گئی ہے۔ ان حالات سے طلبا کو کافی نقصان پہنچ رہاہے۔ طلبا کی بہتری کے لئے مناسب اقداما ت اٹھانے کے لئے میمورنڈم میں مانگ کی گئی ہے۔ اس موقع پر پررندر، وشوناتھ، راگھو، دیواکر، سندھیا، سروجا، ریشما، نویا، لاونیاو غیرہ موجود تھے۔ ڈپو مینجر وائی کے باناولیکر نے میمورنڈم وصول کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔