آئندہ سال بھٹکل میں منائی جائے گی تعلقہ جرنلسٹ ایسو سی ایشن کی سلور جوبلی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 25th October 2016, 6:26 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 25/اکتوبر (ایس او نیوز)بھٹکل تعلقہ ورکنگ جرنلسٹ ایسو سی ایشن کے قیام کو 2017میں پچیس سال مکمل ہورہے ہیں۔ اس حوالے سے ایسویسی ایشن کی سلور جوبلی منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 مسٹر رادھا کرشنا بھٹ صدر بھٹکل تعلقہ ورکنگ جرنلسٹ ایسو سی ایشن نے جنرل باڈی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے بتایا کہ جنوری 1993 میں اس تنظیم کا قیام عمل میں آیا تھا۔ اس طرح ایسو سی ایشن کامیابی کے ساتھ اپنے 24سال مکمل کرکے 25ویں سال میں داخل ہورہی ہے۔ اس کی یاد گار کے طورپر سلور جوبلی منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کا شاندارافتتاح جنوری 2017میں ہوگاجس میں خوبصورت کلچرل پروگرام کا اہتمام کیا جائے گا۔ پھر سال بھرمیں مختلف سماجی و ثقافتی پروگرام منعقد کیے جائیں گے اور جنوری 2018میں سلور جوبلی تقاریب کا اختتامی پروگرام منعقد کیا جائے گا۔جس میں مشہور ادیبوں اور دانشوروں کو مدعو کیا جائے گا۔

مسٹر بھٹ نے مزید تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ سلور جوبلی تقاریب سے متعلقہ مختلف پروگرام ترتیب دینے کے لئے سماج کے معزز حضرات پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔ ایسو سی ایشن کی جانب سے سلور جوبلی کی یادگار کے طور پر کسی ایک گاؤں کو گود لے کر اس کی اہم بنیادی ضروریات،تعلیم، صحت عامہ وغیرہ کے ضمن میں ترقی کے لئے تعاون کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔اس موقع پر ایک شاندار یادگار مجلہ (سوینئر) بھی شائع کیا جائے گا جس میں مختلف موضوعات پر مضامین کے علاوہ بھٹکل تعلقہ سے متعلق تصاویر، یہاں کی عام زندگی سے متعلق معلومات وغیرہ کنڑا اور اردو زبان میں شامل کی جائیں گی۔

 سلور جوبلی کی مناسبت سے ایسو سی ایشن کی طرف سے 25 نامور شخصیات کی عزت افزائی کی جائے گی جن میں سینئر صحافی اور سماج کی قابل قدر ہستیاں شامل ہونگی۔صحافیوں کی خدمات کے اعتراف کے طور پرایوارڈ دیا جائے گا جو سماج کی مشہور شخصیات کے نا م پر قائم ہوگا۔یہ ایوارڈ سلور جوبلی سال سے ہی شروع کرنے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے۔

اس میٹنگ میں ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور ضلع کمیٹی کے رکن راگھویندرا ہیبار، جنرل سکریٹری بھاسکر نائک، سینئر نائب صدر محمد رضا مانوی، ضلع انتظامیہ کمیٹی کے رکن فیاض ملا، بھوانی شنکرنائک، انصار عزیزندوی، سید احمد سالک، پرسنا بھٹ، راگھویندرا ملیاوغیرہ موجود تھے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔