کاروار میں پریس رپورٹروں کے خلاف معاملہ درج کرنے پر بھٹکل میں پریس اسوسی ایشن نے دیا تحصیلدار کو میمورنڈم

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 10th January 2019, 1:56 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 10؍جنوری (ایس اونیوز) گذشہ روز کاروار میں تین  پریس رپورٹروں کے خلاف پولس تھانہ میں معاملہ درج کئے جانے پر کاروار میں اخبارنویسوں نے احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو میمورنڈم پیش کیا تھا، اُسی طرح کا ایک میمورنڈم بدھ کو بھٹکل تحصیلدار کو بھی پیش کیا گیا ہے جس میں پریس رپورٹروں کے خلاف معاملات درج کرنے پر سخت تشویش ظاہر کی گئی ہے۔

’ بھٹکل پترکرتا سنگھا‘ کے صدر رامچندر کینی نے تحصیلدار کو بتایا کہ  عوام کے مسائل ، سرکاری افسران کی کوتاہی جیسے موضوعات کے ساتھ ساتھ عوام یا افسران کی طرف سے کیے گئے بہتر اقدامات کی ستائش کرنے اور اپنی پیشہ ورانہ خدمات انجام دینے والے صحافیوں کو ہراساں کرنے اور ان پر حملے کرنے کی وارداتیں آج کل بڑھتی جارہی ہیں۔جس کی اسوسی ایشن سخت  مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے  وزیر اعلیٰ کماراسوامی کے نام  میمورنڈم پیش کرتے ہوئے کہا   کہ کاروار کے سرکاری انجینئرنگ کالج میں نقل نویسی کی خبر ملی تھی۔ اس تعلق سے رپورٹ تیار کرنے کے لئے 5جنوری کو کاروار کے تین صحافیوں پر کالج میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے اور امتحان کے دوران فوٹو گرافی کرنے کا   الزام عاید کرتے ہوئے کاروار کے  چیتاکول پولیس اسٹیشن میں جھوٹا کیس داخل کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس طرح کے جھوٹے کیس داخل کرکے پریس کی آزادی پر روک لگانے کی کوشش کو لائق مذمت قرار دیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ صحافیوں پر دائر کیا گیا جھوٹا کیس فوری طور پر واپس لیاجائے۔

میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ  کاروار میں ڈپٹی کمشنر دفتر کے احاطے میں پہلے منزلے پر واقع سروے ڈپارٹمنٹ کے باہر صحافیوں کو نیوز بنانے کی اجازت نہیں ہے۔بلکہ وہاں ضلع ڈی سی کی پیشگی اجازت لینے کی نوٹس چسپاں کردی گئی ہےاس کے علاوہ ہر ڈپارٹمنٹ میں نیوز بنانے سے پہلے صحافیوں کو ڈی سی کے دفتر پہنچ کر اجازت لینا ممکن نہیں ہے، اس لئے پریس کو اپنی آزادی کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ملنی چاہیے۔میمورنڈم میں عوامی مفاد کو نقصان پہنچانے اورجھوٹے کیس داخل کرکے پریس کی آزادی چھین لینے کی کوشش کرنے والے افسران کے خلاف مناسب قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ا س موقع پر  شنکر نائک، وشنو دیواڈیگا، راگھویندرابھٹ، سبرامنیا بھٹ، منموہن نائک ، یحییٰ ہلارے، منجو ناتھ نائک، اودئے نائک، پرسنّا بھٹ،    وسنت دیواڈیگا اور دیگر کئی میڈیا سے جُڑے  افراد موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...

بھٹکل میں مسلم رپورٹروں کی طرف سے غیر مسلم رپورٹروں کوپیش کی گئی عید الفطر کی مٹھائیاں

ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن   بھٹکل  کے مسلم رپورٹروں کی طرف سے بھٹکل کے غیر مسلم رپورٹروں کو عید الفطر کی مناسبت سے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور اُنہیں عید کے تعلق سے  معلومات فراہم کی گئیں۔

بھٹکل: پی یو سی دوم میں انجمن پی یو کالج(بوائز) کو سائنس اسٹریم میں ملی صد فیصد کامیابی

سکینڈ پی یو سی  سائنس اسٹریم میں  انجمن بوائز پی یو کالج کو صد فیصد کامیابی ملی ہے، اور 61  طلبہ میں سے سبھی 61 طلبہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپال  یوسف کولا  نے دی۔یاد رہے کہ 10 اپریل کو آن لائن کے ذریعے نتائج ظاہر کئے گئے تھے،  لیکن  اب    پی یو  بورڈ  کی طرف سے ...

کنداپور میں دستور کی حفاظت کے لئے دلت تنظیموں کی ریلی 

دیش کا دستور وضع کرنے والے ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کے 133 ویں جنم دن پر  کنداپور شاستری سرکل کے پاس منعقدہ دلت تنظیموں اور دیگر ہم خیال اداروں کی مشترکہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سینئر دانشور پروفیسر فنی راج نے کہا کہ اس وقت ملک میں دستوری مراعات اور حقوق کو ختم کرنے کی کوشش کی جا ...

منگلورو میں وزیر اعظم مودی کا زبردست روڈ شو 

پارلیمانی الیکشن میں منگلورو حلقے سے بی جے پی امیدوار کیپٹن برجیش چوٹا اور اڈپی - چکمگلورو حلقوں سے بی جے پی امیدوار کوٹا سرینواس پجاری کے حق میں تشہیری مہم کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی نے منگلورو شہر میں ایک زبردست روڈ شو کیا جس میں بی جے پی کارکنان، لیڈران اور عوام کے ایک جم ...