بھٹکل : ریلوے کے ذریعے رقم سپلائی کرنےو الے نوجوان سے پولس کی پوچھ تاچھ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 19th October 2016, 5:09 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل :18/اکتوبر(ایس او نیوز)دہلی سے ایرناکولم  کی طرف 23لاکھ روپئے لے جانے کے دوران ایک نوجوان کو بھٹکل ریلوے پولس نے رقم سمیت اپنی تحویل میں لے کر پوچھ تاچھ کے لئے بھٹکل ٹائون پولس کو سونپنے کا واقعہ منگل کی شام پیش آیا ہے۔ تحویل میں لینے والے ملزم کی شناخت سانگلی کے رہنے والے روہت کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ سوشیل میڈیا سے ملی اطلاع کے مطابق یہ شخص دہلی سے ایرناکولم جارہا تھا، بغیر کوئی داخلے کے اتنی بڑی رقم اپنے ساتھ لے جانے کے تعلق سے دریافت کرنے پراطمینان بخش جواب نہ ملنے پر پولس نے مشکوک حالت میں اسے بھٹکل ریلوے اسٹیشن پرگرفتارکرلیا ہے۔ البتہ ایک دیگر ذرائع سے بتایا گیا ہے کہ یہ شخص کاروار سے مینگلور جارہا تھا اور اس شخص کا تعلق کاروار سے ہے۔

 ابھی تک یہ پتہ نہیں چلاہے کہ رقم کس کی ہے۔ رقم کے متعلق پولس نے ضروری دستاویزات طلب کئے ہیں۔ البتہ بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں نوجوان کے ذمہ داروں نے بدھ تک  متعلقہ رقم کے دستاویزات پولس کو سونپنے کا یقین دلایا ہے۔ بھٹکل شہری پولس تھانہ ایس آئی کوڈگونٹی کی قیادت میں جانچ جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔