بھٹکل پی ایل ڈی بینک میں عجیب منظر؛ بینک کےاندر پہنچ کر ڈرائیورنے دی، بیوی اور بچوں کے ساتھ خود کشی کی دھمکی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 17th November 2018, 10:54 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:17؍نومبر (ایس اونیوز) بھٹکل پی ایل ڈی بینک میں آج سنیچر کو ایک عجیب منظر اُس وقت دیکھنے میں آیا جب بینک کا   ڈرائیور  بیوی اور بچوں کے ساتھ  بینک میں داخل ہوا  اور سرے عام دھمکی دی کہ اگر اُس کا اس بینک سے تبادلہ روکا نہیں  گیا  تو وہ اپنے اوپر پٹرول  ڈال کر نہ صرف خودسوزی  کرے گا بلکہ بیوی اور بچوں کو ساتھ لے کر  خودکشی کرلے گا۔

بینک ڈرائیور شری دھر نے بتایا کہ  اپنی سرویس کے 19برسوں میں بھٹکل سے 4مرتبہ دیگر مقامات کے لئے میرا  تبادلہ کیا چکا ہے، اب پھر میرا  تبادلہ کرتے ہوئے مجھے  اور میرے خاندان کو ہراساں کیا جارہاہے۔

شری دھر نے بینک کے اندر داخل ہوتے ہی خودسوزی کی بات کرتے ہوئے چینخ و پکار شروع کردی جس کے ساتھ ہی بینک کے اندر حالات ہنگامہ خیز ہوگئے۔شری دھر  کی اچانک خود کشی کی بات معلوم ہوتے ہی  بینک کا عملہ سکتے میں آگیا اور انہوں نے اسے روکنےکی کوشش کی۔ اطلاع پاتے ہی فوراً جائے وقوع پر پہنچے  سرکل انسپکٹر کے ایل گنیش اور پی ایس آئی  کوسومادھر نے ڈرائیور شری دھر سے کہاکہ  بینک کے اندر اس طرح کی حرکت  ٹھیک نہیں ہے، اگر وہ خودکشی سے باز نہیں آتا ہے تو پھر ہمیں قانون کے مطابق کاروائی کرنی پڑے گی۔

شری دھر نے کہا کہ میں بینک میں دیانتداری کے ساتھ کام کرتا آرہاہوں مجھ پر کبھی کوئی الزام نہیں لگا، اس کے باوجود میرا سرسی تبادلہ کیا گیا ہے  جس کے پیچھےنفرت کے جذبات ہیں، اگر میرے تبادلہ کو روکنےکا تیقن نہیں دیا جاتا ہے تو پھر میرے پاس  اپنے خاندان کے ساتھ خود کشی کرلینے کے سوا  دوسرا کوئی راستہ نہیں ہے ۔

جب پولس نے کہا کہ اگر آپ کاتبادلہ غیر قانونی ہے تو قانون کےمطابق جدوجہد کرے۔ تو شری دھر نے  کہاکہ مجھے ملنے والی تنخواہ میں قانونی جدوجہد کرنا ممکن نہیں ہے ، اس سے قبل بھی آپ کے کہنے کے مطابق میں نے  عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا اب  میں تنگ آگیا  ہوں، اب میرے لئے عدالت میں جانا ممکن نہیں  ہے ، اس نے مزید بتایا کہ  میرے تبادلہ کا حکم واپس لینے کے لئے انتظامیہ کو درخواست دے چکاہوں، ابھی تک کوئی جواب نہیں ملا ہے، شری دھر نے  صدریا ڈائرکٹرس سے مطالبہ کیا کہ وہ یہاں آکر مجھے بھروسہ دیں ورنہ مجھے اور میرے خاندان کو مرنے کے لئے چھوڑ دیں۔ ۔

پی ایس آئی کوسومادھر نے شری دھر کی باتوں کو  نہ  مانتے ہوئے کہا کہ آپ  کے  تبادلہ کا معاملہ ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں ہے البتہ اگر تم نے بینک میں قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کوئی غلط  کام کیا تو پھر ہم  کارروائی کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

شری دھر نے بینک انتظامیہ کو پیر  تک کی مہلت دی اور بتایا کہ اگر دی گئی مہلت میں  اس کا تبادلہ نہیں روکا گیا تو وہ  اپنے بیوی بچوں کے ساتھ خودکشی کرنے پر مجبور ہوجائے گا، اتنا کہتے ہوئے وہ  بینک سے باہر  نکل گیا۔

معاملےکو لےکر پی ایل ڈی بینک بھٹکل کے جنرل مینجر واسونائک نے کہاکہ تبادلہ کروانا انتظامیہ کمیٹی کا فیصلہ ہے ، اس میں ہمارا کوئی رول نہیں ہوتاہے۔ بینک کے جنرل مینجر کی حیثیت سے میں نے صرف انتظامیہ کمیٹی کے فیصلے کو نافذ کرنےکا کام کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...