بھٹکل پی ایل ڈی بینک ماوین کٹے شاخ کی عمارت منتقل

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 26th July 2017, 8:49 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:26/جولائی (ایس اؤنیوز) بھٹکل زرعی اور دیہی ترقی بینک (پی ایل ڈی ) کی منکی کے ماوین کٹے شاخ کی عمارت مہالے کامپلکس سے جے جے ولا کی پہلی منزل پر منتقل ہونے کی بینک ذمہ داران نے جانکاری دی ہے۔

نئی بینک کا افتتاح بینک کے صدر دیوی داس نائک کائی کنی نے کیا۔ بینک اپنے گاہکوں کو بہتر خدمات دینے کے لئے کوشاں ہے ، پی ایل ڈی بینک کی گوکرن ، سرسی ، سداپور میں نئی شاخوں کے افتتاح کے لئے منظوری ملی ہے جس کے تحت بہت جلد سرسی میں شاخ قائم کئے جانےکی اطلاع دی ۔ اس موقع پر بینک کے نائب صدر مہیش نائک، ڈائرکٹر ایشور سبرائے نائک، منجوناتھ نائک جالی ، سریش جے نائک، جنرل مینجر وی ایم نائک ، برانچ مینجر ناگراج گجنی کر وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔