بھٹکل:شجرکاری کو فروغ دے کر خطرے سے نجات پائیں:ہاڈولی میں جنگلات پر پروگرام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 27th July 2017, 6:09 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:27/جولائی (ایس اؤنیوز)مستقبل میں پینے کے پانی کے مسائل میں اضافہ ہونے والا ہے، عوام کو چاہئے کہ وہ پیشگی طورپر بیدار ہوکر درختوں کی نصب کاری کرتے ہوئے خطرے سے نجات پانے کا ہاڈولی گرام پنچایت کے سابق صدر ایم ڈی پاشورناتھ گوڈا نے خیال ظاہر کیا۔

وہ یہاں ہاڈولی کے سرکٹ ہاؤس میں پودوں کی تقسیم کاری پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے خطاب کررہے تھے۔ گرام پنچایت کے ترقی جات آفیسر کریپا نائک نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گرام فاریسٹ کمیٹی پر بہت اہم ذمہ داری ہے ، جنگلات اور اس کی پرورش سے عوام کو کیا کیا فائدے ہوتے ہیں اس کی جانکاری عوام کو دیں۔ ڈائس پر زونل فاریسٹ آفیسر جینت کانچریکر، پنچایت کے معاون محاسب واسو بی ، فاریسٹ محکمہ کے رام نائک اور عوامی کی نمائندگی کرتےہوئے گجانن بھٹ نے خطاب کیا۔ فاریسٹ سکیورٹی گارڈ مرتنجیا نے استقبال کرتے ہوئے شکریہ اداکیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔