بھٹکل کے بینگرے میں پیر پھسل کر پانی میں گرنے سے ایک شخص کی موت
بھٹکل :22/جولائی (ایس اؤ نیوز) پیر پھسل کر پانی میں گرنے کی وجہ سے ایک شخص ہلاک ہونے کا واقعہ تعلقہ کے بینگرے میں پیش آیاہے۔ مہلوک کی شناخت کلگھٹگی تعلقہ مادررونی بومگٹی کے مکین اللہ بخش حسین صاحب ہندسگیری(52) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
مہلوک کے متعلق بتایا گیا ہے کہ وہ دوتین دن پہلے روزگار کی تلاش میں اپنے خاندان کے ساتھ بینگرے پہنچا تھا۔ مہلوک کی بیوی طرفین بی نے پولس تھانے میں شکایت درج کی ہے۔ مرڈیشورپولس تھانے میں کیس درج کرلینے کے بعد جانچ جاری ہے۔