بھٹکل کےکریکال میں اتی کرم زمین پرزیر تعمیر عمارت کو منہدم کرنے میں فوریسٹ عملہ ناکام؛ خالی ہاتھ واپس

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 30th July 2016, 1:35 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:29/ جولائی(ایس او نیوز)تعلقہ کے ماوین کوروے گرام پنچایت حدودکے کریکال میں جمعہ کی سہ پہر جب فاریسٹ عملہ علاقہ کی  زیر تعمیر عمارت کو منہدم کرنے پہنچاتو مقامی لوگوں نے سخت مخالفت کی اور آفسران کوآڑے ہاتھوں لیا۔ عوام کی مخالفت کو دیکھتے ہوئے بالاخرمحکمہ جنگلات کے آفسران کوخالی ہاتھ واپس لوٹنا پڑا۔

زیر تعمیر عمارت کے متعلق بتایا جارہاہے کہ وہ فوریسٹ زمین پر تعمیر کی جارہی ہے، قانونی کارروائی کے لئے فوریسٹ عملہ آگے بڑھاتو مقامی لوگوں نے کہاکہ ہم یہاں گذشتہ 50سال سے رہ رہے ہیں، 1972میں ہی اس وقت کے تحصیلدار نے ہمیں زمین کی سند دی ہے۔ اس سلسلے میں ناگما ایریا موگیر نے اپنی پریشانی کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ اب جب کہ ہمارا گھر بوسیدہ ہوگیا  ہے گرنے کے قریب ہے تو مجبوری میں ہم اپنے مکان کونئے سرے سے تعمیر کررہے ہیں، لیکن فوریسٹ عملہ ہمیں بے کار میں پریشان کررہاہے، ناگما نے بتایا کہ انہوں نےزمین کے دستاویزات آفسران کو دکھائے ہیں مگرآفسران کہہ رہے ہیں کہ اس کی کوئی حیثیت نہیں ہے، اب ہم جائیں بھی تو کہاں جائیں؟ مقامی لوگوں نے فوریسٹ عملہ پر الزام لگایا کہ تعلقہ میں فوریسٹزمین کو اتی کرم کرتےہوئے کئی عمارتیں کھڑی ہیں مگر فوریسٹ عملہ ان عمارتوں کے متعلق بالکل خاموش ہے، اورہم جیسے مجبوروں اور لاچاروں پراپنا حق چلا نے کی کوشش کرتے ہیں، ناگما نے بتایا کہ فوریسٹ عملے کی کارروائی سے ہمارا ہزاروں روپیوں کا نقصان ہواہے، ہم نے یہ معاملہ اب اعلیٰ افسران کے ٹیبل پر پہنچایا ہے اور انصاف کرنے کے لئے کہا ہے۔

رکن اسمبلی کا دورہ : رکن اسمبلی منکال وئیدیا ، ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر ، تعلقہ پنچایت نائب صدر رادھا اشوک وئیدیا نے جائے وقوع پر پہنچ کر لوگوں سےملاقات کرتے ہوئے جائزہ لیااور انہیں یقین دلایا کہ انسانی بنیادوں پر معاملہ کو حل کرنےکی کوشش کریں گے۔

1 Comment

  • image
    riyaz 7 Years Ago

    Agar he kas thawar kenw muslman ghar bandun rateh tarin teh ghara zamendos karte hi officer Hindu rawcahn wappas geyle

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔